اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے ملکی ہوائی اڈوں کو آئی سی 4نظام سےمنسلک کردیا، جس کے بعد شہری پروازوں سےآف لوڈنگ سمیت کسی بھی قسم کی شکایات کااندراج کرواسکیں گے۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملکی ائیرپورٹس پرعوامی خدمات کو مزید مؤثربنانے کے لیے ایف آئی اے نے ائیرپورٹس پر عوامی خدمات کو مزید مؤثربنانے کےلیےآئی سی 4 نظام کے ساتھ منسلک کردیاشہری مرادانٹرگریٹیڈکمانڈ،کنٹرول،کمیونیکشن اینڈکوآرڈینیشن کےذریعےکسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایات درج کروانے کے لیے ہیلپ لائن 1991 یا فون کال کے علاوہ ای میل ایڈریسز پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں اور آف لوڈنگ سے متعلق شکایات کے فوری ازالےکےلیے 0519262908 پر رابطہ کریں، شہریوں کی امیگریشن سےمتعلق شکایات کا فوری طور پر ازالہ کیا جائےگا۔

Shares: