پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے نیا نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق بھارتی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی پابندی 23 ستمبر تک برقرار رہے گی۔پاکستان نے 23 اپریل سے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئرلائنز کو اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔یہ مسلسل چوتھا مہینہ ہے کہ پاکستان نے بھارتی پروازوں پر اپنی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی برقرار رکھی ہے۔

یاد رہے کہ 23 اپریل کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 سیاحوں کی مبینہ ہلاکت کے بعد سندھ طاس معاہدہ فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا.اس کے بعد 24 اپریل کو پاکستان نے بھارت کے ساتھ فضائی حدود، سرحدی آمد و رفت اور ہر قسم کی تجارت بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کراچی میں طوفانی بارشیں، حادثات میں 17 افراد جاں بحق

Shares: