اسرائیل نے یمن کے دارالحکومت صنعاء پر فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کم از کم دو افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی جاری کردہ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک زوردار دھماکے کے بعد آسمان پر آگ کے شعلے بلند ہوئے اور فضا میں سیاہ دھواں پھیل گیا۔حوثی وزارتِ صحت کے مطابق یہ حملہ وسطی صنعاء میں ایک میونسپل عمارت پر کیا گیا، جبکہ حوثیوں کے ٹی وی چینل المسیرہ نے بتایا کہ حملہ دراصل ایک تیل کمپنی کی تنصیب پر ہوا جس میں دو افراد شہید ہوئے۔ مزید یہ کہ جنوبی صنعاء میں ایک بجلی گھر کو بھی نشانہ بنایا گیا جو اس سے قبل بھی گزشتہ اتوار کو حملے کی زد میں آیا تھا۔

ادھر اسرائیلی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس نے صنعاء میں حوثیوں کے فوجی مقامات کو نشانہ بنایا ہے، جن میں صدارتی محل کے قریب کے علاقے، دو پاور پلانٹس اور ایک ایندھن ذخیرہ کرنے کی تنصیب شامل ہیں۔ فوجی بیان کے مطابق یہ کارروائی ’’حوثی دہشت گرد حکومت کی جانب سے اسرائیل اور اس کے شہریوں پر بار بار کیے گئے حملوں‘‘ کے جواب میں کی گئی۔

اسحاق ڈار کی ڈھاکا میں بیگم خالدہ ضیاء سے ملاقات

طاقت ور ترین لوگوں نے دریاؤں کے راستوں پر ہوٹلز بنا رکھے ہیں،مصدق ملک

پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری،امیدواروں کا اعلان

قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت میں ایک اور بڑی تبدیلی کا امکان

Shares: