ایسا کیا ہوا کہ شہباز شریف کو نیب اور عمران خان بارے یہ کچھ کہنا پڑا
ایسا کیا ہوا کہ شہباز شریف کو نیب اور عمران خان بارے یہ کچھ کہنا پڑا
تفصیلات کے مبطابق لندن میں اپنے بھائی میاں نواز شریف کی علاج کے غرض سے موجود مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نیازی نیب گٹھ جوڑ ایک بار پھر ناکام ہوگیا، ہماری نیک نیتی کی گواہی کل عدالتِ عظمیٰ میں بھی سنی گئی۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے لندن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کہا نواز شریف اور ان کی ٹیم کی بے گناہی ایک ایک کر کے سامنے آرہی ہے،اللہ کا شکر ہے جس نے سچ اور جھوٹ کو الگ الگ کر کے دکھا دیا، کل جس طرح قومی احتساب بیورو (نیب) نے اپنی درخواستیں واپس لیں اور عدالت نے جو ریمارکس دیے، اس سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ انہوں نے پاکستان کی تاریخ میں عمران خان سے جھوٹا وزیراعظم نہیں دیکھا۔
واضحرہے کہ نیب نے شہبازشریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی ماڈل ٹاون، ڈونگا گلی اور ہری پور میں جائیدادیں منجمند کرنے کا حکم دیا. منجمد کیے جانے والے اثاثوں میں لاہور کی 96 ایچ اور 86 ایچ ماڈل ٹاؤن کی پراپرٹی سمیت ایبٹ آباد ڈانگہ گلی میں 9 کنال کا پلاٹ اور ہرہ پور میں 2 پراپرٹیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جوہر ٹاؤن میں تیرہ پراپرٹیاں، چنیوٹ میں 2 پراپرٹیاں اور ڈیفنس فیز 5 لاہور میں پلاٹ بھی شامل ہیں۔
شہباز شریف نیب کے ریڈار پر، مزید کونسے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا؟