مزید دیکھیں

مقبول

پہلگام واقعہ،ہلاک افراد کے لواحقین بھارت سرکار پر برس پڑے

مقبوضہ جموں کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں...

بنوں ،سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 خوارج ہلاک

خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ...

روس نے یوکرین کے زیر قبضہ علاقے کُرسک کو مکمل آزاد کرا لیا

روس نے یوکرین کے زیر قبضہ اہم علاقے کُرسک...

پہلگام ڈرامہ کے بعد بھارت میں کشمیری طلبا کو ہراساں کیا جانے لگا

مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کی...

دل کو دہلا دینے والا واقعہ ، ایسا صدمہ کسی کو اٹھانا نہ پڑے، ایاز امیر

بیٹے کی جانب سے اہلیہ کے قتل کے بعد ایاز امیر کا موقف بھی آ گیا

ایاز امیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جب اس کی اطلاع ملی اس کے بارے مین بتا نہیں سکتا دل کو دہلا دینے والا واقعہ ، ایسا صدمہ کسی کو اٹھانا نہ پڑے، ایاز امیر جائے وقوعہ پر پہنچے اور قتل کی مزمت کی، ایاز امیر سے جب انکے بیٹے کے نشے میں ہونے کے حوالہ سے سوال کیا گیا تو ایاز امیر کا کہنا تھا کہ اس بارے میں کیا کہہ سکتا ہوں، یہ قانونی معاملہ ہے

دوسری جانب پولیس نے ایاز میر کے بیٹے کو گرفتار کرلیا۔ایاز میر کی بہو گزشتہ روز ہی دبئی سے واپس آئی،پولیس ذرائع کے مطابق شاہنواز نشے کا عادی تھا اس نے نشے کی حالت میں اپنی بیوی کا قتل کیا۔ سارہ کا قتل بھی بالکل نور مقدم والے وحشیانہ طریقے سے کیا گیا۔ لوہے کا راڈ مارا پھر پانی کے ٹپ میں ڈبودیا۔ شاہنواز امیر کی کینیڈین نژاد سارہ سے تیسری شادی تھی ہ مقتولہ سارہ دبئی میں ملازمت کرتی تھی اور دونوں کی تین ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی مقتولہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہنواز سے رابطہ ہوا تھا، پھر دونوں نے شادی کر لی

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہی سارہ اور اسکے شوہر شاہنواز کے درمیان کسی بات پر بحث ہوئی تھی جس کے بعد شاہنواز نے اپنی بیوی سارہ کے سر پر لوہے کی چیز ماری جس کے بعد سارہ بےہوش ہو گئی تو اسکے شوہر شاہنواز نے اسے باتھ روم کے ٹب میں ڈال کر پانی کھول دیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی ،ایاز امیر کی سابق اہلیہ جو اس وقت فارم ہاؤس پر ہی موجود تھیں، جب انہوں نے یہ مناظر دیکھے تو پولیس کو اطلاع دی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی فارنزک ٹیم نے موقع سے تمام شواہد اور آلہ قتل برآمد کرکے لیبارٹری بھجوا دیے ہیں

نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو

انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan