مبشر لقمان نے پروگرام کھرا سچ میں کہا کہ مصطفیٰ کمال اگر اجازت دیں تو امانت میں خیانت کر لیں جس پر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ آ پ کو اجازت ہے،جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ پہلے میٹنگ ہوئی تھی جس میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان، مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی موجود تھے، یہ میٹنگ میرے کمرے میں ہوئی تھی، بلدیاتی نظام کے حوالہ سے حافظ نعیم الرحمان نے کہا تھا کہ جس طرح کی مدد چاہتے ہیں ہم تیار ہیں، کیا وجہ ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان ان جماعتوں سے اتحاد نہیں کرنا چاہتی جو انکے ساتھ چلنے کو تیار ہیں،حکومتی جماعتیں نہیں ہیں،آپ اور جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات کے مؤقف پر اکٹھے ہوں تو پھر میں نہیں سمجھتا سندھ میں کوئی روک سکتا ہے بلدیاتی انتخابات
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم حافظ نعیم الرحمان کے پاس گئے، شہر کے مسائل کے لئے متفقہ ایجنڈے پر عمل کے لئے گئے، ہم پیپلز پارٹی کے پاس بھی گئے، ایک ریلی ایم کیو ایم نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف کی تھی اس میں سب کو دعوت دی تھی،ہم دنیا کو دکھانا چاہتے تھے کہ فلسطین کے مسئلہ پر سب جماعتیں ایک ہیں، ہم نے سب کو کہا کہ اپنے پرچم لے کر آئیں ، تا کہ لگے کہ ساری جماعتوں کی مشترکہ پریس کانفرنس ہے، میں نے خود حافظ نعیم الرحمان کو کال کی،تو انہوں نے کہا کہ دعوت نامہ بھیجیں ،میں اپنے لوگوں سے مشورہ کرتا ہوں، اگلے روز حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کی اور کہا کہ آپ نے اس دعوت نامے میں اسرائیل کی مذمت کیوں نہیں کی، بھئی ہم پوری ریلی نکال رہے ہیں،جہاں اس چھوٹے سے معاملے پر ان کا یہ رویہ ہو کہ پھر کیا کیا جا سکتا ہے، ایسے لگتا ہے جماعت اسلامی والوں نے جنت میں اکیلے جانا ہے اور جب وہ داخل ہو جائیں گے تو جنت کے دروازے بند ہو جائیں گے
دہشتگردوں کی سہولت کار،ملک دشمنوں کی ایجنٹ،ماہ رنگ بلوچ پر مقدمہ درج
ماہ رنگ بلوچ کون،دو نمبر انقلاب اور بھیانک چہرہ
بلوچستان میں دہشتگردانہ حملے اور بھارتی میڈیا کا شرمناک کردار بے نقاب
وقت آ گیا ہے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے،وزیراعظم
ماہ رنگ بلوچ کا احتجاج ،دھرنا عوام نے مسترد کر دیا
ماہ رنگ بلوچ پیادہ،کر رہی ملک دشمنوں کے ایجنڈے کی تکمیل
مظاہرین کے گوادر جانے کا مقصد تھا کہ سی پیک کو روک دیں،وزیراعلیٰ بلوچستان