وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹی وی اینکر عائشہ جہانزیب پر شوہر کےتشدد کا نوٹس لے لیا

0
79
aisha

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹی وی اینکر عائشہ جہانزیب پر شوہر کےتشدد کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی.وزیر اعلیٰ پنجاب ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے عائشہ جہانزیب کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ خواتین میری ریڈ لائن ہے، گھریلو یا ورکنگ وویمن پر کسی قسم کا تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا،
دوسری جانب معروف ٹی وی اینکر پرسن عائشہ جہانزیب پر تشدد کرنے کے کیس میں ان کے شوہر حارث کوتحویل میں لے لیاہے ۔ اینکر پرسن عائشہ جہانزیب کی شکایت پر تھانہ سرور روڈپولیس نے مقدمہ درج کر کے اینکر پرسن کے شوہر کو حراست میں لے لیاہے ،عائشہ جہانزیب نے مؤقف اپنایا کہ شوہر نے رواں سال3 سے4 بار تشدد کا نشانہ بنایا تاہم میاں بیوی کے رشتے کو بچانے کیلئے بڑی کوشش کی، ان کا کہنا تھا کہ شوہر نے خفیہ نکاح کررکھا ہے، مجھے شوہر کے تشدد سے شدید چوٹیں آئی ہیں اور میں قانونی جنگ لڑ رہی ہوں۔ اس سے قبل عائشہ جہانزیب نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق درد ناک انکشافات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے پہلے شوہر جوانی میں انتقال کر گئے تھے، جس کے بعد انہوں نے والدہ کی ضد پر دوسری شادی کی،ان کے مطابق انہوں نے پہلی شادی جہانزیب سے کی تھی، جن سے انہیں بچپن سے محبت تھی، دونوں ایک ساتھ پلے اور بڑھے تھے،
انہوں نے بتایا کہ شوہر کے انتقال کے بعد ان کی والدہ میں بھی کینسر کی تشخیص ہوئی لیکن انہوں نے والدہ کو آخر تک یہ معلوم ہونے نہیں دیا کہ انہیں کیا بیماری لاحق ہے۔ خاتون اینکر کے مطابق شوہر حارث سے جھگڑا ہوا جس پر اس نے تشدد کا نشانہ بنایا، عائشہ نے طبی معائنے کے بعد شوہر حارث کے خلاف جان سے مار دینے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرا دیا،پولیس کے مطابق عائشہ جہانزیب کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس نے بتایاکہ عائشہ جہانزیب کے شوہر حارث کو گرفتار کر لیا گیا اور تفتیش جاری ہے۔یاد رہے کہ حارث عائشہ جہانزیب کے دوسرے خاوند ہیں جبکہ ان کے پہلے خاوند جہانزیب کا انتقال ہوچکا ہے۔

Leave a reply