معروف نجی ٹی وی چینل کی اینکر عائشہ جہانزیب کے شوہر حارث علی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید ایک دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ لاہور کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کی درخواست پر کیا۔گزشتہ دو روزہ ریمانڈ کی مدت مکمل ہونے کے بعد، پولیس نے ملزم حارث کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا۔ پولیس نے استدعا کی کہ مزید تفتیش کے لیے ریمانڈ میں توسیع کی ضرورت ہے۔ عدالت نے اس درخواست کو قبول کرتے ہوئے ایک روز کی اضافی مہلت دی ہے۔واقعہ دو دن قبل پیش آیا جب عائشہ جہانزیب نے الزام لگایا کہ ان کے شوہر نے انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا۔ خاتون اینکر کے مطابق، یہ واقعہ ایک گھریلو جھگڑے کے بعد پیش آیا۔
عائشہ نے طبی معائنے کے بعد اپنے شوہر کے خلاف سنگین نوعیت کا مقدمہ درج کروایا، جس میں جان سے مارنے کی کوشش کی دفعات شامل تھیں۔ اس کے بعدپولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حارث کو حراست میں لے لیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے تفتیش کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ یہ کیس میڈیا اور عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، خاص طور پر گھریلو تشدد کے خلاف آگاہی پھیلانے کے حوالے سے

Shares: