چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے آئین میں ترمیم کی مخالفت کردی۔ کہا کہ ستائیس ویں آئینی ترمیم خطرہ مول لینے والی بات ہے، ایسا کسی صورت نہیں ہونا چاہیے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالت پر ایک اور عدالت بنانا غلط ہے، ایسی شقوں کو نہ چھیڑا جائے جس سے صوبوں میں تناؤ بڑھے۔ان کا کہنا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم خطرہ مول لینے والی بات ہے، کسی صورت نئی ترمیم پیش نہیں کرنی چاہئے، آئین میں درج ہے کسی صوبے کا حصہ کم نہیں کیا جائے گا۔بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ 2020ء میں پی ٹی آئی حکومت میں 10ویں این ایف سی ایوارڈ پر کام ہوا، سب صوبے گیارہویں ایوارڈ کے منتظر ہیں، مشترکہ مفادات کونسل میں اتفاق رائے کے بغیر نہریں نہ نکالنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا۔

Shares: