مزید دیکھیں

مقبول

پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کو پہلے میچ سے قبل بڑا دھچکا

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سابق...

گووندا کی اہلیہ کا طلاق کی افواہوں پر ردعمل

بالی وڈ کے مشہور اداکار گووندا اور ان کی...

حکومت پنجاب کا 12 اپریل کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان

لاہور:حکومت پنجاب نے میلہ چراغاں کے سلسلے میں 12...

بھارت میں اجتماعی شادیوں کے نام پر لڑکیوں کے فروخت کا انکشاف

بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے قریب...

آج سچ بولنے کا وقت ہے، آج وقت ہے کہ سب سچ بولیں،علی محمد خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اور رکن اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ ہمیں کوئی بروکر، ڈیلر نہیں چاہئے جو ہمیں آپس میں بٹھائے ،آج سچ بولنے کا وقت ہے، آج وقت ہے کہ سب سچ بولیں،اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہم کسی کی زور زبردستی نہیں مانتے، چاہے وہ ہمارا باپ ہی کیوں نہ ہو۔

باغی ٹی وی : قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا، اس دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم کسی کی زبردستی کی بات نہیں مانتے، ہمارے صوبے میں 18،18گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، کہا جاتا ہے کہ بجلی چوری ہو رہی ہے، وزیراعلی نے کہا بجلی چوروں کو پکڑو پولیس اہلکار دینے کو تیار ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے خواجہ آصف کی اسپیکر کے ساتھ رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کل جس طرح خواجہ آصف نے اسپیکر کے ساتھ بات کی ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، خواجہ آصف شاید 90 سال کے بزرگ اور سینئر پارلیمنٹیرین ہیں لہذا انہیں اس بات کا احساس ہونا چاہیئے اور انہیں کم از کم اس کو برداشت کرنا چاہیئے۔

عدت نکاح کیس:وکیل کی عدم پیشی،عمران خان و اہلیہ کی سزا کیخلاف اپیلوں کی سماعت …

اسد قیصر نے فاٹا سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کی وجہ سے فاٹا بہت متاثرہوا، فاٹا کی پاکستان کے دیگرعلاقوں سے کوئی مماثلت نہیں، پارلیمنٹ کی تمام جماعتوں نے متفقہ طور پر فاٹا کو ٹیکس چھوٹ دی تھی اور یہ سہولت انہیں اس لیے دی گئی تھی تاکہ وہ ملک کے دیگر علاقوں کی برابری کرسکیں لیکن افسوس انہیں بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا ایک جنگ زدہ علاقہ رہا ہے لیکن اب تک انہیں کوئی اسپتال یا کالج نہیں دیا گیا جب کہ اس علاقے میں کسی قسم کے ترقیاتی کام بھی نہیں ہورہے، جس کا مطلب وہاں بے روزگاری پیدا ہوگی اور عوام میں مایوسی پیدا ہوگی، ایسے میں وہ دیگر علاقوں کی برابری کیسے کرسکتے ہیں اور اب اگر ان پر ٹیکس لاگو کردیا گیا تو یہ ان کے ساتھ زیادتی ہوگی فاٹا سے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ ٹیکس نہیں دیتے حالانکہ میرے پاس تمام اعدادو شمار موجود ہیں، فاٹا سے تقریباً 70 بلین روپے ٹیکس کی مد میں وصول کیے جارہے ہیں لیکن فاٹا کو ضم کرتے وقت جو وعدہ کیا گیا تھا کہ 3 فیصد وفاق اور صوبہ دے گا جس میں سے ابھی تک ایک پیسہ بھی نہیں دیا گیا۔

حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری سے ٹیکس دہندگان کے پیسے کی بچت ہو گی،وزیراعظم

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے اسپیکر قومی اسمبلی سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے پر ایک کمیٹی بنائیں تاکہ اس پر بحث کی جاسکے اور اس میں فاٹا کی نمائندگی بھی شامل کی جائے۔

رکن اسمبلی علی محمد خان کا اظہار خیال

رکن اسمبلی علی محمد خان نے کہا کہ کبھی ہتھکڑی ڈال کر نواز شریف کی طرح ملک سے دربدر کر دیا گیا،کبھی محترمہ بینظیر کو ماں سمیت ملک سے دربدر کردیا گیا،راولپنڈی میں لیاقت علی خان شہید ہوئے،ہم بھی پاکستان بنانے والے ہیں،آپ بھی پاکستان بنانے والے ہیں، بانی پی ٹی آئی چار گولیاں کھا کر اڈیالہ جیل بیٹھے ہیں، کل آزاد کشمیر میں کیا ہوا ہے، ہم وہ نظارے نہیں دیکھنا چاہتے، یہاں سے پالیسی بنے گی ، یہ قائداعظم نے کہا ہے، ہمیں کوئی بروکر، ڈیلر نہیں چاہئے جو ہمیں آپس میں بٹھائے-

آئی ایم ایف کی 4 سالوں میں پاکستان میں مہنگائی میں مسلسل کمی کی …

علی محمد خان نے کہا کہ آج سچ بولنے کا وقت ہے، آج وقت ہے کہ سب سچ بولیں ، بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کی ایک انچ زمین کسی کو دینے سے انکار کیا،اس جرم کی پاداش میں بانی پی ٹی آئی جیل میں پڑے ہوئے ہیں ، میں اپنے کالے کوٹ پر فخر کرتا ہوں، ڈی جی آئی ایس پی آر سے پوچھنا چاہتا ہوں مجھ سے کون معافی مانگے گا ، سیاسی جماعتیں مسائل کا حل نکالیں، پنڈی ضرور جائیں سری پائے کھانےجائیں ،گیٹ نمبر 4 سے پرہیز کریں-

رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی کا اظہار خیال

شرمیلا فاروقی نے کہا کہ جس دن صدر اپنا اہم خطاب کررہے تھے ، اس وقت اپوزیشن کے لوگ سننے کو تیار نہیں تھے، اگر وہ سن لیتے تو ان کو وہ چیزیں ملتی جو ان کی آگے کی راہ کو ہموار کرتیں، آج گردشی قرضہ 5.7 ٹریلین پر پہنچ گیا ہے، آج کسان گندم سمیت سڑک پر بیٹھا ہوا ہے، آج بھی ملک میں 19 ملین چائلڈ برائیڈز ہیں، سیلاب زدگان آج بھی بحالی کے لئے منتظر ہیں، آج تک ہم پولیو نہیں ختم کر پائے، صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا،2014 کا دھرنا سب کو یاد ہے،اس وقت ملک کو 547 ارب کا نقصان پہنچا، آج عوام ہماری جانب دیکھ رہی ہے، آئیں مل کر بیٹھیں انتخابی اصلاحات کریں، جوڈیشل ریفارمز کریں-

توانائی اور دوسرے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کر یں گے،عالمی بینک

دوران اجلاس 20سکول بسوں کی بندش اور انہیں پنک بس پراجیکٹ میں تبدیل کرنے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا گیا- توجہ دلاؤ نوٹس نوشین افتخار نے پیش کیا وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی پتہ چلا تو تشویش ہوئی، 50،60 کے قریب بسیں خراب تھیں، بہارہ کہو سے آنے والی بچیوں کو مشکلات تھیں ان کے لئے یہ پنک بسیں چلائی جائیں گی، 20 بسوں کو بچیوں کے لئے استعمال کیا جارہا ہے، کہیں سے بسیں کم نہیں کی گئیں، بہت ساری بسوں کی مرمت نہیں کی گئی تھی،اس میں سے ہم نے بسوں کی مرمت کی ہے-

وفاقی وزیر برائے قانون اعظم نذیر تارڑ کا اظہار خیال

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جمہوریت کا حسن یہ ہے ک ایک دوسرے کو دلیل کے کنونس کرتے ہیں، ہم اپنے کام کے ساتھ دیانت دار رہیں گے تو مسائل حل ہوں گے، مہنگائی پر بات کریں لیکن ان کا حل بھی تجویز کریں، بجلی کی چوری ایک بہت بڑا مسئلہ ہے گردشی قرضہ پورے نظام کو کھانے کے لئے تیار ہے، جو فیڈرز بل دیتے ہیں وہاں لوڈ شیڈنگ کم ہے، اینٹی اسمگلنگ کے حوالے سے چینلجز الارمنگ ہیں، بارڈر مینجمنٹ کو بہتر کرنے کے لئے نیا مکینزم دیا گیا-

ہمیں اپنے دفاع کے لیے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے،اسرائیل کاا مر یکا …

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا کہ کل خواجہ آصف نے ذاتی ریمارکس دیئے صدر ایوب خان تاریخ کا حصہ ہیں خواجہ آصف نے میرے دادا کا نام لیا اور غیر پارلیمانی الفاظ ادا کئے،مارشل لاء سکندر مرزا نے لگایا تھا، میں عوام کے ووٹوں کے ساتھ ایوان میں آیا ہوں، ریحانہ ڈار سے خواجہ آصف نے شکست کھائی ہے

صدر مملکت کے خطاب پر بحث پر رکن اسمبلی حمید حسین نے کہا کہ ہمیں پہلے دو گھنٹے بجلی ملتی ہےاب 48 گھنٹوں میں کبھی ایک گھنٹہ آتی ہے کبھی نہیں آتی، کم از کم ہمیں 12 گھنٹے بجلی دی جائے-

فحش اداکارہ کیساتھ جنسی اسکینڈل کیس:ٹرمپ کے سابق وکیل نے بیان ریکارڈ کرا دیا