مکہ: آج سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا جس کے باعث خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجائےگا،اور قبلہ رخ کا تعین کرنا آسان ہوگا۔

باغی ٹی وی : جدہ فلکیاتی کمیٹی کے بیان میں کہا گیا ہےکہ فلکیاتی حساب کے مطابق سورج خانہ کعبہ کے اوپر 90 ڈگری کے زاویے پر ہوگا، اس صورت حال میں سورج خانہ کعبہ کے متوازی یعنی ایک ہی خط عمود پر آجاتا ہے جس کی وجہ سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دیتا۔

خلا سےمسجد الحرام کا روح پرور منظر،ویڈیو

پاکستانی وقت کے مطابق دن کے 2 بج کر 26 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آئےگا سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے پوری دنیا کے مسلمان قبلے کی سمت کا درست تعین قطب نما کے بغیر بھی کرسکتے ہیں۔

ماہرین فلکیات کے مطابق خانہ کعبہ کے اوپر سورج کا آنا اہم واقعہ مانا جاتا ہے، خانہ کعبہ پر سورج سال میں 2 مرتبہ آتا ہے، جب سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوتا ہے تو خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجاتا ہےماضی میں قبلے کی سمت متعین کرنے کا جدید ترین سائنٹیفک طریقہ میسر نہیں تھا، ماضی میں لوگ خانہ کعبہ پر سورج کا منظر دیکھ کر ہی قبلے کی جہت متعین کرتے تھے۔

سعودی عرب اور کینیڈا کے سفارتی تعلقات بحال، نئے سفیروں کے تقرر پر اتفاق

قبلہ کی درست سمت کے تعین کیلئے آج مقررہ وقت پر زمین پر ایک چھڑی عمودی گاڑ دیں یا کسی عمارت کے کونے کا انتخاب کریں جیسے ہی یہ وقت آئے ، اس سایہ پر ایک خط کھینچ دیں اور اس خط پر عمود گرائیں، شمال سے جنوب کی جانب زاویہ قائمہ بنائیں، یہی قبلہ رخ ہوگا۔

فلکیاتی انجمن کے سربراہ ڈاکٹر ماجد ابو زہرہ کا کہنا تھا کہ خانہ کعبہ کے اوپر سورج نظر آنے کا واقعہ اس لیے پیش آتا ہے کیونکہ خانہ کعبہ خط استوا اور مدار السرطان کے درمیان واقع ہے گردش کے دوران مئی کے مہینے میں سورج خط استوا سے مدار السرطان کی طرف منتقل ہوتا ہے اور گردش کرتے ہوئے سورج خانہ کعبہ کے اوپر آ جاتا ہے۔

پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے پچیس برس مکمل،مسلح افواج کا سائنسدانوں اور انجینئیرز کو خراج تحسین

Shares: