سابق کپتان شاہد آفریدی کی بھارتی فلم اسٹار اجے دیوگن سے ملاقات کی تصاویر وائرل ہو رہی ہے جس نے بھارتیوں کو مرچیں لگا دیں۔
شاہد آفریدی کے ساتھ مسکراتے ہوئے ملنے کی تصویر وائرل ہونے کے بعد اجے دیوگن کی حب الوطنی پر شک کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیاوائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد آفریدی اور اجے دیوگن گرم جوشی کے ساتھ ایک دوسرے سے گفتگو کررہے ہیں۔
تصاویر دیکھ کر ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے اجے دیوگن کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہےمذکورہ تصاویر ایسے وقت میں وائرل ہو رہی ہے جب لندن میں ورلڈ چیمپیئنز شپ آف لیجنڈز کا ایونٹ جاری ہے جس میں بھارتی ٹیم نے پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کیا بھارتی کھلاڑیوں نے خاص طور پر شاہد آفریدی کی گراؤنڈ میں موجودگی کا بہانہ بنا کر میچ منسوخ کرانے میں کردار ادا کیا۔
https://x.com/div_yumm/status/1946971234597572963
صارفین نے اجے دیوگن کو آڑے ہاتھوں لیا اور لکھا کہ ان جیسے اداکاروں کی دیش بھکتی صرف میڈیا کی حد تک محدود ہوتی ہے،بھارتی اداکار کی پاکستانی کرکٹر کے ساتھ مسکرا کر ملاقات کرنے کی تصویر نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے، پاکستانی کرکٹر ہمیشہ بھارت مخالف بیانات دیتے رہے ہیں۔
بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ اجے دیوگن جیسے اداکاروں کو عوام یا ملک کی کوئی پرواہ نہیں، وہ بھارت دشمنوں کے ساتھ مسکرا کر ملتے دکھائی دیتے ہیں۔
جہاں سوشل میڈیا صارفین نے سوچے سمجھے بغیر اجے دیوگن کو تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں بعض صارفین نے نشاندہی کی کہ شاہد آفریدی سے ان کی ملاقات کی وائرل تصویر تازہ نہیں بلکہ پرانی ہیں،سوشل میڈیا صارفین نے بتایا کہ اجے دیوگن اور شاہد آفریدی کی ملاقات کی تصویر 2024 کی ہے،صارفین نے واضح کیا کہ وائرل ہونے والی تصویر اجے دیوگن کی شاہد آفریدی سے برمنگھم میں ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز 2024 کے دوران ملاقات کی ہے۔
https://x.com/OnlyFactIndia/status/1947162042982338813