اجمل وزیرنے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی

0
39

پی ٹی آئی رہنما اجمل وزیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریکِ انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا ،اجمل وزیر کا تعلق خیبر پختون خوا سے ہے.

اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ کوئی محب وطن 9 مئی کے واقعات کو اور عمران خان کے ریاست مخالف بیانیے کی حمایت نہیں کر سکتا،آج تحریک انصاف چھوڑ رہا ہوں، پاک فوج کی تنصیبات پر جس طرح حملہ کیا گیا شرمناک ہے، ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں،میں نے 2018 میں میں پی ٹی آئی جوائن کی، جب میں نے جوائن کیا تب ہی خان صاحب نے مجھے کہا کہ آپ لیٹ آئے ہیں،ہم ٹکٹ دے چکے ہیں، میں نے تبھی خان صاحب کو کہا کہ میں اس لسٹ میں نہیں آنا چاہتا جو ٹکٹ لینے آئے ہیں، میں نے خان صاحب کو کہا کہ میں ملک کی ترقی کے لیے آپ کو جوائن کر رہا ہوں،میرے علاقے سے پی ٹی آئی بہت لیڈ سے جیتی، میں کبھی بھی کسی عہدے کے پیچھے نہیں گیا، مجھے کے پی کے وزیراعلی کا ایڈوائزر بنایا گیا، مجھے کے پی کا انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ دیا گیا ، جب میں انفارمیشن میں تھا تو کورونا آگیا ، لوگوں کی جانیں جا رہی تھیں ہم نے حالات کے مطابق 2 وزرا کے ساتھ کام چلایا،میں نے اور وزیر صحت نے سارا کام سنبھالا نہ اپنی پرواہ کی نہ اپنی فیملی کی،11 جولائی کو ایک آڈیو آتی ہے جو جعلی بنائی گئی، اس آڈیو والی گیم کا پہلا وکٹم میں بنا ہوں، مجھے جو بھی ذمہ داری دی گئی میں اپنی ذمہ داری مکمل کی،جس وقت کورونا سے لوگوں کی جانیں جا رہی تھیں کابینہ نے فیصلہ کیا تمام کابینہ کو چھٹی دی گئی، کہا گیا صرف دو وزیر کام کریں گے ایک میں اور دوسرا وزیر صحت تھا،اپنے گھر میں اپنے بچوں سے بھی نہ مل سکتا تھا کیونکہ بیماری میں مبتلاء ہونے کا خدشہ تھا، آڈیو لیک میں سب سے پہلے مجھے نشانہ بنایا گیا اور ایک سازش کی جا رہی ہے، اگر 70 سال بعد مرج ڈسٹرکٹ ہو رہا ہے تو اس پر کام کرنا پڑے گا، ہم نے فاٹا کے عوام کو بتایا کہ ہم انہیں اون کرتے ہیں،جو سات اضلاع میں جلسے ہوئے وہ میں نے کروائے، جب مجھے کے پی کے کی ایپیکس کمیٹی کا مسئلہ بنا تو مجھے چیئرمین بنایا گیا، کے پی کے میڈیا میں 100 میں 75 دن میں نیوز کانفرنس کرتا رہا، میں نے اپنی جان سے زیادہ صحافیوں کے لئے کام کیا ہے، میں شہید صحافیوں کے جنازوں میں جان کو بالائے طاق رکھ کر جاتا رہا ہوں ،مجھے خان صاحب نے کہا یہ فیصلہ ہے کہ جس پر الزام لگے اسے پیچھے ہٹنا پڑے گا، میرے خلاف خان صاحب نے کمیشن بنایا ایک ماہ کا ٹائم تھا حکومت دس ماہ بعد رپورٹ سامنے آئی، دس ماہ بعد بتایا گیا کہ اس ریکارڈنگ میں اجمل وزیر کو بے گناہ قرار دیا گیا اجمل وزیر کا کا تعلق وزیرستان تھا اس لئے میرے لئے الگ قانون اور باقیوں کے لئے الگ قانون، میں دو ماہ ہسپتال رہا ذہنی طور پہ بھی بہت پریشان رہا ، ہم لوگوں کے لیے عزت سب کچھ ہوتی ہے، اب آڈیو کی بہار لگی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، مگر اب بات بہت الگ ہے

اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات پہ ہمیں خاموش رہنے کا کہا جا رہا ہے،ان واقعات پہ بھارت نے چلایا کہ پاکستان ختم ہو گیا ، یہ 23 کروڑ عوام کا ملک ہے کسی ایک کا نہیں، ہمارے فوجی جوان اس ملک کے لیے جانیں دے رہے ہیں، ہمارے ملک کے اندرونی حالات کیا ہیں سب کو پتہ ہے ، مجھے کسی کو وضاحت دینے کی ضرورت نہیں ہماری پہچان اس ملک سے ہے ، خدارا اس ملک پر رحم کریں یہ ملک ہے تو ہم ہیں،میری آڈیو کے حوالے سے سارے ثبوت میرے پاس ہیں، میرے پاس نام بھی ہیں جنہوں نے یہ سازش کروائی 3 سال چپ رہنے کے بعد بھی اب مجھے گھٹن محسوس ہو رہی تھی ،
مجھے پارٹی سے نہیں نکالا گیا میں نے خود یہ فیصلہ لیا ہے،میں تحریک انصاف چھوڑ رہا ہوں.

دوسری جانب تحریک انصاف کے چنیوٹ سے ضلعی عہدیدار ذوالفقار علی شاہ نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد شہدا کی یادگاریں جلائی گئیں۔ لوگوں کے دل میں نفرت پیدا کی گئی ملک دشمنی میرے خون میں ہی نہیں ہے ریاست کے خلاف نہیں جاسکتاتحریک انصاف کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں،معاشرے میں پھوٹ ڈالنے کی روایت ختم ہونی چاہئے

قبل ازیں سابق صوبائی وزیر ہشام انعام اللہ نے بھی تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا ،پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہشام انعام اللہ کا کہنا تھا کہ میں کسی کے دباؤ میں یہ فیصلہ نہیں کر رہا،میں آج سیاستدان کی حیثیت سے نہیں ایک عام شہری کی حیثیت سے آیا ہوں، میں 9 مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی کے ساتھ رہنا اپنی توہین سمجھتا ہوں، میں اپنی پارٹی کی رکنیت سے ابھی استعفیٰ دیتا ہوں،

برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

Leave a reply