اکبر ایس بابر کا پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

سیاسی جماعتیں آئین و قانون کے تحت کارکنوں کو جوابدہ کے طور پر کام کریں
0
191
akbar s babar

لاہور: اکبر ایس بابر نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیاہے-

باغی ٹی وی:اکبر ایس بابر نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو تمام عدالتی فورمز پر چیلنج کیا جاۓ گا، پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کیلیے قانونی ماہرین سے مشاورت جاری ہے، بنیادی سوال پارٹی کے نشان کی الاٹمنٹ کا نہیں بلکہ جمہوریت کی بنیاد استوار کرنے کا ہے،کیا پی ٹی آئی نجی ادارہ ہے جس کے انٹرا پارٹی انتخابات لاہور جمخانہ کےانتخابات کے مترادف تھے-

اکبر ایس بابر نے کہا کہ سیاسی جماعتیں عوامی ادارے ہیں، انہیں اپنے اراکین کے حقوق غضب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، سیاسی جماعتیں میرٹ کو نظر انداز کرتے ہوۓ خاندانی جاگیر کے طور پر چلائی جاتی ہیں، سیاسی جماعتیں آئین و قانون کے تحت کارکنوں کو جوابدہ کے طور پر کام کریں،پارٹی کارکنوں کو قیادت منتخب کرنے سے انکار کرنا ناکام سیاسی قیادت کو جنم دیتا ہے-

جوڑے نے سمندر میں زندگی گزارنے کیلئے تمام جائیداد فروخت کردی

انسانی اسمگلنگ کا شُبہ:فرانس نے طیارہ واپس بھارت بھیج دیا

صیہونی فوج کا فلسطینی ہلال احمر کے ہیڈکوارٹر پر بھی …

Leave a reply