معروف فرانسیسی اخبار لی مونڈے نے بھارتی فضائیہ کی حالیہ ناکامیوں اور بزدلانہ کارروائیوں کو بے نقاب کرتے ہوئے مودی حکومت کے جھوٹے دعوؤں اور میڈیا پروپیگنڈے پر کاری ضرب لگائی ہے۔
باغی ٹی وی کو موصول اخبار کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں ہونے والے حالیہ فوجی آپریشنز نے بھارتی فضائیہ کی تکنیکی کمزوریوں اور جنگی حکمتِ عملی کی خامیوں کو دنیا کے سامنے آشکار کر دیا ہے۔ لی مونڈے نے انکشاف کیا ہے کہ پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی فضائیہ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے، جس میں رافیل طیاروں کی تباہی بھی شامل ہے جو بھارت کے لیے شدید شرمندگی کا باعث بنا۔
فرانسیسی اخبار نے مزید لکھا کہ دسمبر 2024 میں بھارت کے آڈیٹر جنرل کی ایک رپورٹ میں بھارتی فضائیہ کی تکنیکی خامیوں، ناکافی تربیت اور فضائی تیاری پر سنگین سوالات اٹھائے گئے تھے۔ ان خامیوں کا نتیجہ اب میدان جنگ میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق، بھارتی سکیورٹی ذرائع نے فرانس کی خبر رساں ایجنسی کو تین جنگی طیاروں کے نقصان کی تصدیق کر دی ہے، جن میں کم از کم ایک رافیل طیارہ شامل ہے۔ یاد رہے کہ بھارت نے 2016 میں 36 رافیل طیارے تقریباً 8 ارب یورو کے عوض فرانس سے خریدے تھے۔
مودی حکومت کی سچ بولنے والے ہزاروں "ایکس” اکاؤنٹس بلاک کرنے کی درخواست
آئی پی ایل میچ کے دوران اچانک لائٹس بند ، میچ منسوخ
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے پاس جدید فرانسیسی اور چینی ساختہ لڑاکا طیارے موجود ہیں، اور پاک فضائیہ کو دہشت گردی کے خلاف پندرہ سالہ جنگی تجربہ حاصل ہے، جو بھارتی فضائیہ کے مقابلے میں نمایاں برتری فراہم کرتا ہے۔لی مونڈے نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بھارتی حکومت نے میڈیا پر دباؤ ڈال کر لڑاکا طیاروں کی تباہی سے متعلق خبروں کو دبا دیا۔ تاہم بین الاقوامی میڈیا نے ان خبروں کو رپورٹ کر کے مودی حکومت کی سنسرشپ اور بھارتی فضائیہ کی نااہلی کو طشت از بام کر دیا۔
نوازشریف کوشش کرتے ہیں کہ چیزیں ساری صلح صفائی کے ساتھ ہوں،خواجہ آصف
بھارت میںفیک نیوز فیکٹری متحرک،لاہور پر حملے کی خبر بے بنیاد
دوسری جانب دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی جریدے کی رپورٹ بھارتی فضائیہ کی کمزور تیاری، بھارت کے بزدلانہ حملے اور عالمی سطح پر اس کی سبکی کی کھلی گواہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت اور بھارتی فوج کی ناکامی پر اب دنیا بھی سوال اٹھا رہی ہے۔
بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، رافیل گرائے، 29 ڈرون تباہ کیے، عطاء تارڑ