لاہور دا پاوا، اختر لاوا طویل لوڈ شیڈنگ اور مہنگے بجلی بلوں پر پھٹ پڑا،ویڈیو بیان جاری کر دیا
لاہور دا پاوا،اختر لاوا،ایک بار پھر سامنے آ گیا، بجلی کی لوڈشیڈنگ ،اضافی بلوں پر جہاں پاکستان کے دیگر شہری پریشان ہیں وہیں اختر لاوا نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے،اخترلاوا ویڈیو بیان میں کہتے ہیں کہ ایٹم بم تو ویسے نہیں چلانا، ہمارے پر چھوٹا سا چلا کر مار دو اور عیاشیاں کرو۔اختر لاوا کا کہنا تھا کہ 15 گھنٹے ہو گئے ہیں بجلی گئی ہے، ظلم کی انتہا ہو گئی ہے، بچے بلبلا رہے ہیں، مہمان آئے ہوئے ہیں،گلیوں میں بیٹھے ہیں،یہ کوئی زندگی ہے، اگر بل معاف نہیں کرنے تو فائدہ کیا، کم از کم بتی تو لے آؤ، ساڑھے 42 ہزا ر بل آیا ہم نے دیا، ڈیڑھ ڈیڑھ مرلے میں ہم رہتے ہیں آپ کنالوں کے گھروں میں رہتے ہو اور سب کچھ مفت، ہمیں بجلی ہی نہیں مل رہی، ہم سے سب کچھ چھین لیا گیا ہے،
https://twitter.com/BaaghiTV/status/1809695805047021959
عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم
موجودہ بجٹ معیشت، عوام ،ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا،شاہد خاقان عباسی
شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت
پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت
جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں
اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا
سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا
صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی
توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش
باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا
اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک
اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے
جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر
"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے
اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی
سوشل میڈیا پر وائرل “لاہوردا پاوا، اختر لاوا،” ڈائیلاگ کے پیچھے ماجرا کیا؟
سوشل میڈیا پر ہر جگہ ،ہر میم اور ہر ٹویٹ میں ایک ہی ڈائیلاگ دیکھنے میں آرہا ہے۔ وہ ڈائیلاگ ہے “لاہور دا پاوا، اختر لاوا”۔ لیکن اس ڈائیلاگ کے پیچھے ماجرا کیا ہے اور یہ کس کا ڈائیلاگ ہے ایسے کئی سوال بھی سوشل میڈیا پر پوچھے جا رہا ہیں۔ لاہور دا پاوا اختر لاوا، یہ کسی فلم کا ڈائیلاگ نہیں بلکہ لاہور کے ایک جیتے جاگتے کردار کا اپنا جملہ ہے۔ صرف یہ ڈائیلاگ ہی نہیں اختر لاوا کے منفرد انداز نے انہیں اور ان کے ڈائیلاگ کو سوشل میڈیا پروائرل کردیا ہے.نجی ٹی وی سے گفتگو میں پچہتر سالہ اختر لاوا کہتے ہیں کہ دوستوں کے ساتھ مذاق مذاق میں یہ ڈائیلاگ بولا تو انہوں نے ویڈیو ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کردی۔ دیکھنے والوں نے خوب پسند کیا تو انہوں نے اسے اپنا علامتی ڈائیلاگ بنالیا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ مری میں ویڈیو بنائی تھی۔ دوستوں نے اپ لوڈ کردی اور لوگوں نے پسند کیا۔اور دیکھتے دیکھتے ویڈیو وائرل ہو گئی۔ اندازاہ نہیں تھا کہ یہ جملہ سوشل میڈیا پر اس قدر ہٹ ہوجائے گا۔انہیں مشہور کرنے میں اس ویڈیو کا بھی ہاتھ ہے جب وہ شیر کے ساتھ بیٹھے اپنا یہی ڈائیلاگ بولنے والے تھے کہ شیر اٹھ گیا۔کسی دوسرے کو ہنسانا بڑی بات ہوتی ہے۔ اختر لاوا کے ڈائیلاگ کے بعداس پر ٹویٹس اور میمز کی بھر مار لگ گئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے اپنے اپنے انداز میں اختر لاوا کے ڈائیلاگ کوسراہا اور میمز بنائیں۔ نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی یہ ڈائیلاگ مشہور ہو رہاہے۔