اخونزادہ چٹان کی گاڑی کے قریب دھماکہ

باجوڑ میں پیپلزپارٹی رہنما اخونزادہ چٹان کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا، دھماکے کے دوران گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ایم این اے 8 باجوڑ میں ضمنی الیکشن کی مہم میں مصروف پی پی رہنما اخونزادہ چٹان کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا، دھماکے کے دوران گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔پولیس کے مطابق خوش قسمتی سے دھماکے میں پی پی رہنما حملے میں محفوظ رہے۔ واقعہ تحصیل مومند کےعلاقے بدان روڈ پرپیش آیا۔پی پی رہنما اخونزادہ چٹان باجوڑ میں ضمنی الیکشن کی مہم سے واپس آ رہے تھے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے باجوڑ میں پی پی پی رہنما اخوند زادہ چٹان پر حملے پر کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے باجوڑ سے این اے 8کے ٹکٹ ہولڈر اخوند زادہ چٹان پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، آخوند ذادا چٹان پرحملہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے، واقعہ پر شدید تشویش ہے، امیدواروں کو تحفظ فراہم کرنا خیبرپختونخوا حکومت کی زمہ داری ہے جس میں وہ ناکام ہوچکی ہے،اس قسم کے ہتھکنڈوں سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں بلکہ مضبوط ہوتے ہیں، اخوند ذادہ چٹان سمیت تمام جیالوں کا تحفظ کرنا جانتے ہیں کسی بھی کارکن کو تکلیف پہنچی تو پیپلز پارٹی ایسے عناصر کا ہر فورم پر گھیراؤ کرے گی،الیکشن کمیشن اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی آئینی اور قانونی زمہ داریاں پوری کریں ضمنی انتخابات کیلئے شفاف اور پرامن ماحول فراہم کیا جائے،

Comments are closed.