کراچی ٹیسٹ ،دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم آؤٹ،پاکستان کو ملا کیا ہدف؟

کراچی ٹیسٹ ،دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم آؤٹ،پاکستان کو ملا کیا ہدف؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی ٹیسٹ ،دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم آوَٹ ہو گئی ہے

جنوبی افریقہ کی ٹیم 245 رنز پر آؤٹ ہوگئی، پاکستان کو کراچی ٹیسٹ میں جیت کیلئے 88 رنز کا ہدف، نعمان علی 5 اور یاسر شاہ نے 4 وکٹیں لیں ،14 سال بعد پاکستان آنے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پاکستان کو پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیئے 88 کا ٹارگٹ دے دیا۔ نعمان علی نے 5 یاسر شاہ نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا

جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ٹیسٹ کے چوتھے روز ایک سو ستاسی رنز سے دوسری اننگز آگے بڑھائی تھی اور اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔چوتھے روز کا کھیل شروع ہوتے پاکستان نے مزید دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ یاسر شاہ نے ڈی کوک کو2 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ کیا جس سے پاکستان کی میچ پر گرفت مزید مضبوط ہوگئی۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پاکستانی بولرز مہمان ٹیم پرحاوی رہے اور صرف220 رنز ہی پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔میچ کے دوسرے پاکستانی بلے بازوں نے قدری بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اظہر علی اور فواد عالم کے درمیان چورانوے رنز کی پارٹنرشپ نے ٹیم کو سہارا دیا۔

گزشتہ روز پروٹیز ٹیم نے 158 رنز کے خسارے میں جانے کے بعد اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز نے سنبھل کر بیٹنگ کرتے ہوئے کھانے کے وقفے تک کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔ پاکستان کو پہلی کامیابی کھانے کے وقفے کے بعد اس وقت ملی جب 29رنز بنانے والے ڈین ایلگر وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔ محمد رضوان نے شاندار کیچ تھاما۔

پہلی وکٹ گرنے کے بعد مارکرم کا ساتھ دینے وین ڈر ڈوسن آئے اور دونوں نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے سیشن میں کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو خسارے نکالتے ہوئے برتری دلائی اور دوسری وکٹ کے لیے 127 رنز کی عمدہ شراکت قائم کی۔ اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب یاسر شاہ کی گیند پپر عابد علی نے کیچ لے کر ڈوسن کو چلتا کردیا جنہوں نے 64 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کو اگلی وکٹ کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا اور فاف ڈیو پلیسی 10 رنز بنانے کے بعد یاسر شاہ کی اننگز میں تیسری وکٹ بن گئے۔ تاہم جنوبی افریقا کو دن کے اختتام سے قبل برا دھچکا اس وقت لگا جب دوسرے اینڈ پر موجود مرکرم 74 رنز بنانے کے بعد نعمان علی کو وکٹ دے بیٹھے۔

جب میچ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو جنوبی افریقا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے تھے اور اسے دوسری اننگز میں صرف 29 رنز کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے تین اور نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Comments are closed.