کوٹ مبارک :غیر معیاری ،مضر صحتَ،حشرات ملی برف کی فروخت جاری،انتظامیہ خاموش

پیر عادل میں قائم الحمد آئس فیکٹری کی تیارکردہ برف میں کیڑے مکوڑے اور حشرات صاف دکھائی دینے لگے

کوٹ مبارک،باغی ٹی وی (نامہ نگارامداداللہ تھہیم )غیر معیاری ،مضر صحتَ،حشرات ملی برف کی فروخت جاری،انتظامیہ خاموش،پیر عادل میں قائم الحمد آئس فیکٹری کی تیارکردہ برف میں کیڑے مکوڑے اور حشرات کی بھرمار

الحمد آئس فیکٹری آئس فیکٹری مالکان کی طرف سے فلٹریشن پلانٹس بھی نہیں چلائے جاتے اور زنگ آلود آلات سے ناقص برف تیار کر کے شہریوں کو بیماریوں میں مبتلا کیا جاتا ہے۔

شدید گرمی کی وجہ سے مشروبات اور پانی کو ٹھنڈا کرنے کے لیے بغیر فلٹر شدہ آلودہ پانی سے تیار برف کا استعمال پیٹ اور معدے کی بیماریوں کا باعث بن رہاہے ،

فوڈسیفٹی کی ٹیموں نے آج تک الحمد آئس فیکٹری کی انسپیکشن نہیں کی ہے ، ڈی جی فوڈاتھارٹی سے عوامی وسماجی حلقوں نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے.

Leave a reply