الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے جنگ بندی کے بعد غزہ کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے 15 ارب روپے کے بڑے منصوبے ’ری بلڈ غزہ‘ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے قاہرہ سے واپسی پر پریس بریفنگ میں بتایا کہ اب تک غزہ کے متاثرین کے لیے 8 ارب 10 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔ان کے مطابق 5 ہزار ٹن امدادی سامان پر مشتمل 35 کنسائنمنٹس ایئر کارگو اور بحری راستوں سے غزہ روانہ کی گئیں، جن میں خیمے، کمبل، خوراک، آٹا، چاول، ہائی جین کٹس، ڈلیوری اور بے بی کٹس سمیت دیگر ضروری اشیاء شامل تھیں۔ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے بتایا کہ پروگرام کے پہلے مرحلے میں 6 ہزار خاندانوں کے لیے فوڈ پیکجز، 100 ٹن امدادی سامان اور 100 ٹن چاول قاہرہ سے غزہ بھیجے جا رہے ہیں، جبکہ 100 ٹن قربانی کا گوشت ’ریڈی ٹو ایٹ‘ پیکٹس کی صورت میں تیار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں الخدمت کے 6 واٹر فلٹریشن پلانٹس پہلے سے کام کر رہے ہیں جنہیں بڑھا کر 100 منصوبوں تک توسیع دی جائے گی۔صدر الخدمت کے مطابق موسمِ سرما کے پیش نظر آئندہ ہفتے 2 کارگو فلائٹس پاکستان سے روانہ ہوں گی جن میں شیلٹرز، خیمے، کمبل، گرم کپڑے اور سلیپنگ بیگز شامل ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ 2 شیلٹر اسکول غزہ میں فعال ہیں جبکہ مزید 5 اسکول قائم کیے جا رہے ہیں۔ الخدمت اسکالرشپ پر زیرِ تعلیم 404 فلسطینی طلبہ کی تعداد کو ایک ہزار تک بڑھایا جائے گا، جبکہ یتیم بچوں کی کفالت 750 سے بڑھا کر 3 ہزار تک کی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے بتایا کہ 1550 شہداء فیملیز کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے، جن میں سے 50 خاندانوں کی کفالت کا آغاز کیا جا چکا ہے۔طبی امداد کے حوالے سے بتایا گیا کہ 394 ٹن ادویات اور 3 ایمبولینسز غزہ میں خدمات فراہم کر رہی ہیں، جبکہ 500 زخمیوں کو پاکستان لا کر علاج فراہم کرنے کا منصوبہ بھی آخری مراحل میں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ ہسپتال تیار کر لیا گیا ہے جہاں مصنوعی اعضا کی تیاری کی سہولت بھی دی جائے گی، جبکہ ’ری بلڈ غزہ‘ پروگرام کے تحت 5 شیلٹر مساجد کی تعمیر شروع ہو چکی ہے جسے بڑھا کر 25 مساجد تک کیا جائے گا۔

ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ یہ منصوبہ محض ریلیف نہیں بلکہ غزہ کے عوام کی پائیدار بحالی کی طرف ایک جامع قدم ہے۔
انہوں نے آخر میں کہا کہ پاکستانی عوام کا تعاون الخدمت کا حوصلہ ہے اور یہ کوششیں غزہ کے عوام کی باوقار زندگی کی بحالی تک جاری رہیں گی.

پاکستان کا خلائی پروگرام ، پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں پہنچ گیا

پاکستان نے افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ نیا بارٹر ٹریڈ فریم ورک متعارف کروا دیا

پاکستان اسٹیل ملز سے چوری ہونے والا 200 کلو کاپر کباڑ گودام سے برآمد

اسرائیل کا جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا الزام حماس نے مسترد کر دیا

Shares: