کوٹ مبارک: المصطفی آئی ٹرسٹ، آنکھوں کی بیماری سفید موتیا کا آپریشن فری کیاجاتا ہے،وسیم قیصرانی

کوٹ مبارک،باغی ٹی وی(نامہ نگارامداداللہ تھہیم)المصطفی آئی فاؤنڈیشن لاہور کے او ٹی ک انچارج تونسہ شریف کے رہائشی محمد وسیم قیصرانی نے پریس کلب کوٹ مبارک میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہ آنکھیں قدرت کی طرف سے ایک بہت بڑا قیمتی تحفہ اور نعمت ہیں ۔ان کی حفاظت کرنا اوراحتیاط کرنا بھی بہت ہی ضروری ہے ہاتھوں کو دھونا چاہیے ۔گندہ کپڑا آنکھوں اور منہ پر نہ لگائیں ،موٹر سائیکل چلاتے وقت عینک اور ہیلمٹ کا استعمال ضرور کرنا چاہیے ،آنکھوں کو مٹی ،دھول،گرد و غبار سے بچانا چاہیے ، سوتے وقت بھی انسان چہرہ اور آنکھوں کو دھوکر سوئے سارے دن کی دھول و غلاظت و جراثیم ختم ہوجاتے ہیں صابن کا استعمال جراثیم سے بچائے رکھتا ہے ۔

آج کل جدید دور ہے آنکھوں کی بیماریوں کے علاج موجود ہیں، غریب و نادار سمیت ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے آنکھوں کے مفت علاج کے لیے ٹرسٹ بنے ہوئے ہیں ۔ان میں سے ایک نام المصطفی آئی ٹرسٹ بھی ہے جس میں قابل ڈاکٹر موجود ہیں اور آپریشن و ادویات،لینسز،عینکیں تک فری دی جاتی ہیں،ایسے ٹرسٹ اللہ کے نیک اور برگزیدہ اور پسندیدہ انسان ہی چلا رہے ہیں اور مخیر حضرات جو لوگوں میں نور کی روشنی دے اوربانٹ رہے ہیں وہ قابل ستائش اور لائق تحسین ہیں ۔

وسیم قیصرانی نے کہاکہ ڈی جی خان میں کہیں بھی آنکھوں کے مریض زیادہ ہوں وہاں پہنچ کر فری آپریشن کریں گے یا ہمارے ادارے المصطفی فاؤنڈیشن لاہور تک پہنچ جائیں یا ہمارے پاس آئیں آنکھوں کا جملہ علاج مفت کیا جائے گا ۔ آخر میں انچارج او ٹی محمد وسیم قیصرانی نےمزید کہا کہ میں مشکور ہوں پریس کلب کوٹ مبارک کی ٹیم کا جنہوں نے ہمارا یہ پیغام دوسروں تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیا ہے ۔ اور پوری میڈیا ٹیم کا جو ہمارا پیغام عوام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔

Comments are closed.