بھارت میں القاعدہ نے تربیتی کیمپ بنا لیے،رہنما سمیت 14 گرفتار

0
62
dr ishtiaq

بھارت میں القاعدہ کے لئے کام کرنیوالے ڈاکٹر اشتیاق سمیت 16 افراد کو گرفتار کر لیا گیا

بھارتی میڈیا کے مطابق القاعدہ انڈین برصغیر کے سربراہ، ڈاکٹر اشتیاق کو دہلی پولیس کے اسپیشل سیل، این آئی اے، جھارکھنڈ اے ٹی ایس، اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے، ڈاکٹر اشتیاق رانچی کے ایک اسپتال میں کام کرتے ہیں۔ڈاکٹر اشتیاق القاعدہ سے منسلک ہے اور بھارت میں حملوں کے لئے کئی افراد کو ٹریننگ بھی دے رہا تھا،چھ افراد کو راجھستان کے علاقے بھیواڑی میں دہشت گردی کی تربیت دی گئی، اداروں نے اب تک ڈاکٹر اشتیاق سے منسلک 16 افراد کو گرفتار کیا ہے.

القاعدہ انڈین برصغیر کےڈاکٹر اشتیاق کے روابط بھی زمین گھوٹالے سے جڑے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری ہوئی تھی۔ ای ٹی وی بھارت کی رپورٹ کے مطابق ای ڈی نے اس معاملے میں ببلو خان ​​نامی شخص کو طلب کیا ہے۔ ای ڈی اب اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ آیا زمین گھوٹالے سے کمائی گئی رقم سے القاعدہ کو کو فنڈ فراہم کیا گیا ؟، کیونکہ ببلو خان ​​افسر خان اور طلحہ خان کے رشتہ دار ہیں، جو زمین گھوٹالے میں جیل میں بند ہیں۔

ساتھ ہی ڈاکٹر اشتیاق ببلو خان ​​کے ہسپتال سے وابستہ رہے ہیں۔ یہ دونوں خاندانی رشتہ دار بھی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی افسر علی اور طلحہ خان پر آرمی اراضی گھوٹالہ اور ہیمنت سورین سے متعلق زمین گھوٹالے میں چارج شیٹ داخل ہے۔ ایسے میں ای ڈی نے بھی اپنی تحقیقات کا رخ دہشت گردی کی فنڈنگ ​​کی طرف موڑ دیا ہے۔ اب ببلو خان ​​سے پوچھ گچھ کر کے ای ڈی اور دیگر ایجنسیاں پتہ لگائیں گی کہ آیا زمین گھوٹالے سے حاصل ہونے والی رقم کا استعمال دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے کیا گیا تھا۔

القاعدہ انڈین برصغیر کے رہنما ڈاکٹر اشتیاق اپنے نیٹ ورک کو رانچی سے چلا رہے تھے اور انہوں نے اپنے نیٹ ورک کو راجستھان اور اتر پردیش تک پھیلا دیا تھا۔ ڈاکٹر اشتیاق رانچی کے معروف میڈیکل ہسپتال میں کام کر رہے تھے۔ تاہم اے ٹی ایس کی کارروائی کے بعد 22 اگست کو ہی ادارے کی انتظامیہ نے ڈاکٹر اشتیاق احمد کو نوکری سے فارغ کرنے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے، ڈاکٹر اشتیاق کی گرفتاری کے بعد سیکورٹی اداروں نے آٹھ افراد کو راجستھان اور اتر پردیش سے گرفتار کیا ۔ گرفتار افراد سے اے کے 47 سمیت کئی ہتھیاروں کی برآمدگی کی بھی اطلاعات ہیں۔ جھارکھنڈ کے آئی جی آپریشنز امول ہومکر نے کہا ہے کہ گرفتار کیے گئے آٹھ لوگوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر اشتیاق بھارت میں خلافت کا اعلان کرنے اور کئی دہشت گردانہ حملے کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

دہلی پولیس کے اسپیشل سیل سے موصول ہونے والی خفیہ اطلاع پر، جھارکھنڈ اے ٹی ایس نے رانچی کے علاقے میں الحسن ریذیڈنسی پر چھاپہ مار کر ڈاکٹر اشتیاق کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد اس کے لیپ ٹاپ اور موبائل فون کی جانچ پڑتال کی گئی، ڈاکٹر اشتیاق نے چھ مشتبہ افراد کو بھیواڑی، راجستھان میں تربیت کے لیے بھیجا تھا۔ ان سبھی کو راجستھان پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے اے کے 47 رائفل، 38 بور ریوالور اور چھ زندہ کارتوس،32 بور کے 30 زندہ کارتوس، اے کے 47 کے 30 کارتوس، ایئر رائفل، لوہے کا کہنی کا پائپ، دستی بم اور دیگر چیزیں برآمد کی ہیں۔

ڈاکٹر اشتیاق کون ہے؟
ڈاکٹر اشتیاق پیشے کے لحاظ سے ایک ریڈیولوجسٹ ہیں، جنہوں نے RIMS، رانچی سے طب کی تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے 3 سال تک میڈیکل ہسپتال میں کل وقتی کام کیا۔ ڈاکٹر اشتیاق ہزاری باغ میں ایک کلینک بھی چلاتے ہیں۔ وہ ہندوستان کو اسلامی ملک بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔

جھارکھنڈ اے ٹی ایس کی ٹیم نے محمد مدبیر، رضوان، چٹوال کے مفتی رحمت اللہ ماجھیری اور پپراتولی کے مطیع الرحمان کو حراست میں لیا ہے۔اے ٹی ایس کی ٹیم نے بیک وقت پکریو گاؤں کے انعام الانصاری، شہباز انصاری ، چنہو کے بالسوکارہ، چٹوال، پپراٹولی کے گھروں پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران محمد مدبر، محمد رضوان، مفتی اور مطیع الرحمن کو اے ٹی ایس نے ان کے گھروں سے اور مفتی رحمت اللہ کو ان کے مدرسے سے حراست میں لیا تھا۔ چھاپے کے دوران انعام الانصاری اور شہباز گھر پر نہیں ملے۔ اہل خانہ کا کہنا تھا کہ جیرت انصاری کا بیٹا  امتحان کے لیے دہلی گیا ہے، جب کہ شہباز اور انعام الانصاری تبلیغی جماعت میں گئے ہیں۔

اللہ کا واسطہ مجھے بچا لیں، ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں یرغمال پولیس اہلکار کی دہائی

اطلاع دیں،ایک کروڑ انعام پائیں، خطرناک ڈاکوؤں کی تصاویر جاری

رحیم یار خان،پولیس اہلکاروں کی شہادت پر مقدمہ درج

کچے کے علاقے میں شہید 12 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

رائفل پکڑ لو لگتا ہے آخری ٹائم ہے،حملے سے قبل پولیس اہلکاروں کی ویڈیو وائرل

پنجاب پولیس کی جوابی کارروائی،حملے کا مرکزی ملزم بشیر شر ہلاک

Leave a reply