9 نومبر : شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا جنم دن آج منایا جا رہا ہے،مزار پر گارڈز کی تبدیلی

0
145

علامہ اقبال کا 146 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے. شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 146 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے، ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکیم الامت کا لقب پانے والے علامہ محمد اقبال نے نوجوانوں میں خودی کا جذبہ پیدا کیا، قوم کو بیداری کا سبق دیا۔علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے امت مسلمہ کو یک جہتی کا پیغام دیا۔ انہوں نے 1930 میں الہ آباد میں اپنے تاریخی خطاب کے ذریعے قیام پاکستان کا تصور پیش کرکے اپنی عالمگیر شاعری اور سیاسی ذہانت کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کو بیدار کیا۔

علامہ اقبال کے خطاب نے برصغیر کے مسلمانوں کو پاکستان کے حصول کے لیے ایک واضح سمت اور الگ شناخت فراہم کی۔علامہ اقبالؒ نے قیام پاکستان کا خواب دیکھا تھا۔ انہوں نے اپنی ولولہ انگیز شاعری سے سوئی ہوئی مسلمان قوم کو جگانے کی کوشش کی۔ ان کے پاس پاکستان کے قومی شاعر ہونے اعزاز درسی کتب میں ان کی شاعری پڑھائی جاتی ہے۔
شاعر مشرق کی یوم پیدائش کی مناسبت سے مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں پاکستان نیوی کے دستے نے مزار اقبال پر گارڈز کے فرائض سنبھالیے۔پروقار تقریب میں اسٹیشن کمانڈر نیوی کموڈور ساجد حسین نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، انہوں نے مزار اقبال پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔اس کے علاوہ اسٹیشن کمانڈر پاک نیوی لاہور کموڈور ساجد حسین نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے۔یوم اقبال کے حوالے سے آج ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔

Leave a reply