علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

0
87

علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی مولانا معاویہ اعظم طارق کی لاہور آمد ہوئی

علامہ خادم حسین رضوی کی وفات پر ان کے بیٹے حافظ سعد رضوی سے اظہار افسوس کیا.اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی مولانا معاویہ طارق کا کہنا تھا کہ علامہ خادم حسین رضوی ناموس رسالت کے مجاہد تھے جنہوں نے ناموس رسالت ص کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی. علامہ خادم حسین رضوی نے ہمیشہ ناموس رسالت ص و ناموس صحابہ رض کی بات کی.

مولانا معاویہ طارق کا کہنا تھا کہ جس اخلاص سے علامہ صاحب رح نے دین اسلام کی جدوجہد شروع کی تھی اس کا نظارہ دنیا نے ان کے جنازے سے دیکھ لیا ہے میں حافظ سعد رضوی کے لئے دعا گو ہوں کہ اللہ پاک ان کو علامہ خادم حسین رضوی رح کی فکر کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے

اس موقع پر مولانا معاویہ اعظم طارق کا مزید کہنا تھا کہ بہت جلد ملک پاکستان میں مقدسات کی ناموس کے تحفظ کے لئے مضبوط قانون سازی کروائیں گے

تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی کی وفات کے بعد انکے بیٹے سعد رضوی کو تحریک لبیک کا امیر مقرر کیا گیا ہے

سعد رضوی نے تحریک لبیک کے امیر کے طور پر ذمہ داریاں نبھانا شروع کر دی ہیں، ملک بھر کی سیاسی و سماجی قیادت نے سعد رضوی سے انکے والد کی وفات پر تعزیت کی، سعد رضوی نے تحریک لبیک کے اجلاسوں کی صدارت بھی شروع کر دی ہے،

واضح رہے کہ علامہ خادم رضوی کی وفات پر آرمی چیف، وزیراعظم سمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے سربراہان نے اظہار تعزیت کیا تھا

تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

شاہد خاقان عباسی نے تحریک لبیک کے دھرنے کو "میلہ” قرار دے دیا

فیض آباد دھرنا،وزیراعظم کا نوٹس،اہم شخصیت کو طلب کر لیا

مذاکرات ہی نہیں ہوئے تو کامیابی کیسی؟ تحریک لبیک کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

علامہ خادم رضوی کی وفات، فیض آباد معاہدہ پر عمل ہو پائے گا؟

تحریک لبیک کے نومتنخب امیر،خادم رضوی کے بیٹے کا کارکنان کے نام اہم پیغام آ‌گیا

ہماری جان سعد رضوی، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ،تحریک لبیک کارکنان کا سیاسی جماعتوں کو چیلنج

Leave a reply