علامہ خادم رضوی نے کب کی تھی عمران خان کی تعریف؟ ویڈیو وائرل ہو گئی

0
82

علامہ خادم رضوی نے کب کی تھی عمران خان کی تعریف؟ ویڈیو وائرل ہو گئی

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مولانا خادم حسین رضوی مرحوم کی ویڈیو اپلوڈ کر دی۔

ویڈیو میں مولانا خادم رضوی نے ملعون سلمان رشدی کے ہمراہ سٹیج شیئر نہ کرنے پر عمران خان کی تعریف کی۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان عقیدہ ختم نبوت کے رکھوالے اور مدلل ایڈووکیٹ ہیں۔ عمران خان پہلے پاکستانی لیڈر ہیں جنہوں نے ہر فورم پر اسلام کے خلاف عالمی پراپیگنڈے کا جواب دیا۔گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کی تقریر ان کے عقیدہ ختم نبوت کے داعی ہونے کی عکاس تھی۔ بلاشبہ وزیراعظم عمران خان اور ٹی ایل پی کا مقصد ایک، طریقے مختلف ہیں۔ دنیا کا کوئی مسلمان نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناموس پر سمجھوتہ نہیں کر سکتا۔

ویڈیو میں علامہ خادم رضوی کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ وعلیہ وآلہ وسلم کا جو غلام ھے ہمارا وہ امام ھے۔

واضح رہے کہ تحریک لبیک نے فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کے لئے اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کیاتھا جس کے بعد سعد رضوی کو گرفتار کر لیا گیا اور ملک بھر میں ہنگامہ آرائی ہوئی تا ہم اب تحریک لبیک اور حکومت میں مذاکرات کامیاب ہو چکے ہیں، لاہور میں یتیم خانہ چوک میں تحریک لبیک کا دھرنا جاری ہے آج قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر کو بے دخل کرنے کی قرارداد پیش کی جائے گی

#اقتدارچھوڑو_یا_سفیرنکالو…ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے گھر کا پولیس نے گھیراؤ کر لیا

علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مذہبی جماعت کیخلاف بڑے فیصلے ہو گئے، شیخ رشید

تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی گرفتار،تحریک لبیک کے رہنما کی باغی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق

سعد رضوی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی

تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

پولیس نے ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کر دی،کارکنان پر فائرنگ،شیلنگ،اموات

لاہور سمیت مختلف علاقوں میں تشدد،بلاول بھی میدان میں‌ آ گئے

فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کیلئے قرارداد ہو گی اسمبلی میں پیش

Leave a reply