عالمگیر خان ترین کے موت کی خبر نے کر کٹ حلقوں کو بھی سوگوار کر دیا

0
44

تریسٹھ سالہ عالمگیر خان ترین کی موت کی خبر نے کرکٹ حلقوں میں بھی سب کو سوگوار کر دیا بولنگ کوچ مشتاق احمد نے اسے سانحہ اور بڑا نقصان قرار دیا ،عالمگیر خان ترین نے دوہزار انیس میں اپنے بھائی جہانگیر ترین اور بھتیجے علی ترین کے ساتھ مل کر پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے طور پر ’’ملتان سلطانز‘‘ کو خریدا دو سال تک مل کر کام کرنے کے باوجود سلطانز چیمپئن نہ بن سکے ، دوہزار اکیس میں ٹیم ملکیت کے حوالے سے شراکت داری ختم ہوئی ، عالمگیر ترین نے تمام توجہ ملتان سلطانز پر مرکوز کر دیں ،،، کپتانی محمد رضوان کو سونپی گئی ، پلیئرز اور منیجمنٹ کو فُل سپورٹ کیا ، یوں ٹیم دوہزار اکیس میں پی ایس ایل جیتنے میں کامیاب ہو گئی ، گذشتہ سال اپنے اعزاز کا دفاع تو نہ کر سکی لیکن رنرز اپ رہنے کا اعزاز حاصل کرنے کا سہرا بھی مرحوم کی بہترین کرکٹ منیجمنٹ کو جاتا ہے عالمگیر خان ترین کے انتقال پر ملتان سلطانز انتظامیہ سمیت فرنچائز مالک جاوید آفریدی اور عاطف رانا نے اظہار تعزیت کیا،

Leave a reply