کراچی:کراچی والوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی:مشرقی بحیرہ عرب میں سمندری طوفان ،اطلاعات کے مطابق محکمۂ موسمیات نےمشرقی بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کے بعد سمندری طوفان کا خدشہ ظاہر کردیا جبکہ سندھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کراچی میں ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق محکمۂ موسمیات نے جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں طوفان بننےکاخدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہوا کا کم دباؤ کراچی سے 1440 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ 36سے48 گھنٹوں میں ڈپریشن میں تبدیل ہوکر 16 مئی تک ٹراپیکل سائیکلون کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔
موسمیاتی ماہرین کے مطابق ٹراپیکل سائیکلون کا رخ شمال مغرب کی جانب رہےگا، سمندری طوفان سے پاکستان کے ساحلوں کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے۔ محکمۂ موسمیات نے ماہی گیروں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ 14 مئی سے گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔
دوسری جانب سندھ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی کےڈپٹی کمشنرزکو ہنگامی اقدامات کا مراسلہ ارسال کردیا