سڑکوں یا گلی محلوں میں آلائشیں نظر نہیں آنی چاہئیں،نگران وزیراعلیٰ کی ہدایت

صفائی کے انتظامات کو خوب سے خوب تر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں,محسن نقوی
0
44
mohsin naqvi

لاہور: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عیدالاضحیٰ پر صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

باغی ٹی وی: پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آلائشوں کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے، سڑکوں یا گلی محلوں میں آلائشیں نظر نہیں آنی چاہئیں، افسران صفائی کے انتظامات کی خود مانیٹرنگ کریں صوبے کے تمام شہر صاف ستھرے ہونے چاہئیں، انتظامیہ صفائی انتظامات کو ہر قیمت پر یقینی بنائے، صفائی کے انتظامات گزشتہ سال سے بہتر ہونے چاہئیں صفائی کے انتظامات کو خوب سے خوب تر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، بارشوں کے پیش نظر متعلقہ ادارے اپنی تیاریاں مکمل رکھیں۔

سویڈن میں قرآن پاک نذر آتش،مراکش نے اپنا سفیر واپس بُلا لیا

دوسری جانب دوسری جانب میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے ڈپٹی میئر اور سالڈ ویسٹ ٹیم کے ساتھ صدر اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا اور کہا کہ ان ایریاز میں آلائشیں اٹھانے کا کام جاری ہے ضلع جنوبی کے دورے کے بعد میئر کراچی ضلع کورنگی پہنچ گئے اور وہاں بھی آلائشیں اُٹھانے کے کام کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی عملہ آلائشیں اُٹھانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہے، کسی شہری کو کوئی شکایت ہو تو 1128 پر درج کروائیں بلدیاتی عملہ کلیکشن پوائنٹس پر چونے کا چھڑکاؤ بھی کر رہا ہے، اب تک شہر میں اچھے طریقے سے آلائشیں اُٹھائی جارہی ہیں، شہریوں کی شکایات کا بھی فوری ازالہ کیا جارہا ہے۔

قربانی کا گوشت کتنے عرصے تک فریز کر سکتے ہیں؟

Leave a reply