شادی میں شراب اور میوزک کی چھٹی،21 ہزار انعام پائیں

پنجاب کے ایک گاؤں نے شادیوں میں شراب اور ڈی جے میوزک نہ بجانے پر 21,000 روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا

چنڈی گڑھ:پنجاب کے ضلع بھٹنڈہ کے ایک گاؤں بالو کی گرام پنچایت نے اعلان کیا ہے کہ وہ ان خاندانوں کو 21,000 روپے کا نقد انعام دے گی جو اپنی شادیوں میں شراب پیش نہیں کریں گے اور نہ ہی ڈی جے میوزک بجائیں گے۔یہ فیصلہ گاؤں میں فضول خرچی کو کم کرنے اور شراب نوشی کے بڑھتے ہوئے استعمال پر قابو پانے کے لیے لیا گیا ہے۔ بالو گاؤں کی سرپنچ امرجیت کور نے منگل کے روز بتایا کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ عموماً شادیوں کے موقع پر شراب نوشی اور ڈی جے میوزک کی وجہ سے تنازعات پیدا ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ، بلند آواز میں میوزک پڑھائی میں خلل ڈالتا ہے۔امر جیت کور نے مزید کہا، "ہم چاہتے ہیں کہ لوگ شادیوں کے موقع پر فضول خرچی سے بچیں اور اس کے بجائے اپنے پیسے کو بہتر طریقے سے استعمال کریں۔”

گاؤں کی سرپنچ نے بتایا کہ پنچایت نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس کے تحت اگر کوئی خاندان اپنی شادیوں میں شراب پیش نہیں کرتا اور ڈی جے میوزک نہیں بجاتا، تو انہیں 21,000 روپے انعام دیے جائیں گے۔بالو گاؤں کی آبادی تقریباً 5,000 افراد پر مشتمل ہے۔امر جیت کور نے کہا کہ پنچایت نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ گاؤں میں ایک اسٹیڈیم قائم کیا جائے تاکہ نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی جا سکے۔ "گاؤں میں ایک اسٹیڈیم ہونا چاہیے تاکہ مختلف کھیلوں کے ایونٹس منعقد کیے جا سکیں۔”پنچایت نے گاؤں میں بایوگیس پلانٹ قائم کرنے کی تجویز بھی دی ہے تاکہ ماحول دوست توانائی حاصل کی جا سکے۔اس کے علاوہ، پنچایت نے کسانوں کو آربنک فارمنگ اختیار کرنے کی ترغیب دینے کے لیے مفت بیج دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

رمضان المبارک اور عیدالفطر کی آمد کی تاریخیں سامنے آ گئیں

ہیڈ پنجند پر سیاحوں کو دیسی مچھلی کے نام پر زہر دیا جانے لگا، فوڈ اتھارٹی منظر سے غائب

Comments are closed.