علیم خان انسداد دہشت گردی عدالت پہنچ گئے

0
34

تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان انسداد دہشت گردی عدالت پہنچ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علیم خان کو آج عدالت نے طلب کر رکھا تھا ،انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہو گی .عدالت نے علیم خان کو 30 ستمبر کو طلب کر رکھا تھا لیکن علیم خان آج عدالت میں پیش ہوں گے

علیم خان نے اپنے وکیل سے پوچھا کہ کس وقت ہمیں بلایا ہے جو پیش نہیں ہوئے،جس پر وکیل شاہد گوندل نے جواب دیا کہ ہم ہر بار پیش ہوتے رہے ہیں، علیم خان نے کہا کہ پھر میرے ساتھ اتنی محبت کی وجہ کیا ہے،

علیم خان عمرہ ادائیگی کے باعث 30 ستمبر کو عدالت میں پیش نہیں ہو سکیں گے ،عدالت نے 30 ستمبر کو علیم خان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا تھا

پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کو او ایس ڈٰی بنا دیا گیا

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے علیم خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے ،عدالت نے علیم خان کو 30 ستمبر کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دےدیا،

علیم خان کے وکیل شاہد نسیم گوندل راجہ جواد عباس کی عدالت میں پیش ہوئے،وکیل نے کہا کہ غلطی سے گزشتہ سماعت پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر نہ کر سکا،

 

Leave a reply