وفاقی وزیر نجکاری علیم خان سے روسی سفیر کی ملاقات
وفاقی وزیر نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ ومواصلات عبدالعلیم خان سے روس کے سفیر البرٹ پی خوریف کی ملاقات ہوئی ہے
روس کے سفیر اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کے مابین ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے روس معاشی اور جغرافیائی لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ملک ہے،وسط ایشیائی ممالک اور جنوبی ایشیا کے ملکوں کے مابین رابطے اہمیت کے حامل ہیں،تجارتی فروغ کیلئے روس اور سینٹرل ایشیا کو کراچی پورٹ سے منسلک کرنے کے خواہاں ہیں.
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے روسی سفیر سے دو طرفہ تجارتی اور سرمایہ کاری امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان اور روس کے سفیر کے مابین ملاقات میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ عملی پیش رفت پر اتفاق کیا گیا، وفاقی وزیرسرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے روس کے سفیر کو اپنے حالیہ دورہ سینٹرل ایشیا سے آگاہ کیا
روس پاکستان کے ساتھ "سٹریٹیجک پارٹنر "کے طور پر کام کرنا چاہتا ہے،روسی سفیر
روسی سفیر البرٹ پی خوریف کا کہنا تھا کہ روس پاکستان کو مختلف منصوبوں میں مالی اور تکنیکی معاونت فراہم کر نے کاخواہشمند ہے،چین پاکستان اور سینٹرل ایشیائی ممالک کا روس تک نیٹ ورک اہمیت کا حامل ہے، تاجکستان، ازبکستان اور افغانستان کے راستے پاکستان تک زمینی رابطہ چاہتے ہیں،موجود ہ حالات میں پاکستان کو خطے میں تجارتی لحاظ سے انتہائی اہمیت حاصل ہے،روس پاکستان کے ساتھ "سٹریٹیجک پارٹنر "کے طور پر کام کرنا چاہتا ہے
وفاقی وزیر اور روسی سفیر کی ملاقات میں اسلام آباد اور کراچی سے ماسکو تک دو طرفہ فلائٹ آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا، وفاقی سیکرٹری مواصلات علی شیر محسود بھی ملاقات میں موجود تھے جنہوں نے حکومتی پالیسیوں اور محکمہ مواصلات پر بریفنگ دی.
عزم استحکام معیشت کی مضبوطی کا ضامن۔تجزیہ، شہزاد قریشی
سکیورٹی ذرائع کے مطابق عزم استحکام آپریشن کا غلط تاثر لیا گیا
معاشی مشکلات کی وجہ سے آپریشن عزم استحکام کا فیصلہ کیا گیا ہے، خواجہ آصف
وفاقی کابینہ اجلاس میں آپریشن عزم استحکام کی منظوری
آپریشن عزم استحکام کا مقصد کیا؟ وزیراعظم آفس سے اعلامیہ جاری
آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کر کے کیا پی ٹی آئی ملک دشمن قوتوں کی حمایت کر رہی ہے؟ شیری رحمان
ماضی کے جتنے آپریشن ہوئےانکے نتائج تو سامنے رکھیں،مولانا فضل الرحمان
ایپکس کمیٹی میں ایک نام عزم استحکام آیا لیکن آپریشن کا ذکر نہیں تھا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ
آپریشن عزم استحکام،کامیابی کیلئے اتحاد ضروری،تجزیہ: شہزاد قریشی