عبدالعلیم خان نے وزیر ریلوے کے سامنے کونسے مسائل رکھ دیئے؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئروزیرپنجاب عبدالعلیم خان اوروفاقی وزیرریلوےاعظم سواتی کی لاہورمیں ملاقات ہوئی ہے
ملاقات میں باہمی دلچسپی اوردیگر اہم سیاسی و حکومتی امور پرتبادلہ خیال ہوا۔عبدالعلیم خان نے اعظم سواتی کوریلوے کالونیوں کے مسائل سے آگاہ کیا ،وزیرریلوے نے مسائل کےحل کی یقین دہانی کروائی اور موقع پراحکامات جاری کیے۔
اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ریلوے کالونیوں میں صفائی اور دیگر معاملات کی مانیٹرنگ ہو رہی ہے
قبل ازیں وفاقی وزیر ریلویز محمد اعظم خان سواتی سے پاکستان ریلوے کی ٹریڈ یونینز کے وفود کی ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور میں ملاقات ہوئی ہے. ملاقاتیں ریل مزدور اتحاد کے مرکزی صدر عنائت علی گجر،پریم یونین کے مرکزی صدرحافظ سلیمان بٹ اور پاکستان لیبر فیڈریشن یونین کے سیکرٹری جنرل حاجی سعید آرائیں کی قیادت میں ہوئیں.
یونینز وفود میں شامل عہدیداروں نے وزیر ریلویز محمد اعظم خان سواتی کو ریلوے ملازمین کے مسائل اور ریلوے کے نظام کو بہتر اور منافع بخش بنانے کے حوالے سے تجاویز پیش کیں. اس موقع پر وزیر ریلویز محمد اعظم خان سواتی نے یونینز وفود کو ریلوے ملازمین کے جائز مطالبات اور مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری بنیادی ذمہ داری ٹرین آپریشن چلانا ہے جس پر پوری توجہ دے رہے ہیں، محکمہ کی بہتری اور منافع بخش بنانے کے حوالے سے جو بھی تجاویز ہوں گی ان پر ضرور غور کیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لئے میرے دروازے ہر وقت کُھلے ہیں، آپ لوگ میرا ساتھ دیں، اب ریلوے میں سیاست نہیں ہو گی بلکہ خدمت ہو گی
انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے ساتھ ساتھ افسروں کو بھی ایک ساتھ لیکر چلنا ہے. بعد ازاں وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے ریلوے کے شعبہ کیٹرنگ سے وابسطہ کام کرنے والے ٹھیکداروں سے ملاقات کی جس میں اُنہوں نے اُن کے جائز مطالبات اور شکایات سنیں اور موقع پر ہی اُن کے ازالے کے لئے اُنہیں یقین دہانی کروائی ہے








