پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ میں کل سے علیمہ باجی کو ڈھونڈ رہی ہوں، لیکن نظر نہیں آئیں۔

عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے احتجاجی مارچ کو لے کر کڑی تنقید کی اور کہا کہ پارا چنار اور کرم میں 80 افراد شہید ہو چکے ہیں، صوبے کا وزیرِ اعلیٰ وفاق پر لشکر کشی کے لیے آنا چاہ رہا ہے، پنجاب پولیس سے پوچھا کہ کتنے لوگوں کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا، پورے پنجاب سے 80 افراد کو گرفتار کیا گیا، اس سے بڑی شرمندگی کوئی نہیں ہو سکتی کہ اس لیڈر کی آخری کال پر 80 افراد ہی نکلے،مریم نواز عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کر رہی ہیں، پنجاب کے عوام نے فتنے کی کالز کو مسترد کر دیا،علیمہ باجی پچھلی بار اچھی خاصی باہر نکلیں تھیں اس بار وہ بھی نہیں آئیں۔ بشرٰی بی بی کی دھمکیاں بھی کسی کام نہیں آئیں،کھنہ پل پر کل 6 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، پولیس وین کو تباہ کر دیا گیا، پُرامن اور پی ٹی آئی 2 مختلف چیزیں ہیں، نہ یہ سیاسی ہیں اور نہ ہی پُرامن،پچھلی بار جب یہ نکلے تھے تو ایک پولیس اہلکار شہید ہوا تھا، میانوالی انٹرچینج پر انہوں نے آگ لگائی جو خود کو پُرامن سیاسی جماعت کہتے ہیں، پنجاب میں 104 ایم پی ایز ہیں، کوئی سڑک پر نکلا، بشریٰ بی بی کل جب خطاب کرنے آئیں تو انہیں سننے کے لیے کوئی نہیں تھا، کل لاہور اور پنجاب میں انقلاب نظر نہیں آیا، یہ این آر او حاصل کرنے کا ڈرامہ ہے، پی ٹی آئی کو ان سب چیزوں سے کچھ حاصل نہیں ہو گا، لاہور میں اسکول معمول کے مطابق کھلے ہیں، شہر سے باہر جانے والے راستوں پر بندش ہے، پنجاب کے تمام شہر معمول کے مطابق چل رہےہیں،فتنہ خان کی احتجاج کی کال کو مسترد کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے پنجاب کی عوام کا شکریہ ادا کرتی ہیں،بار بار فتنہ وفساد کی کال کو ریجیکٹ کرکے وزیراعلیٰ صاحبہ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرنے پر پنجاب کی عوام کے مشکور ہیں

زرتاج گل نے جو کل ڈرامے بازیاں کی ہیں میں تو ان کی اخیر فین ہوگئی،عظمیٰ بخاری
عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ زرتاج گل نے جو کل ڈرامے بازیاں کی ہیں میں تو ان کی اخیر فین ہوگئی ہوں ، مبلغ 250 بندہ لے کر نکلی اور ہاتھ میں سفید جھنڈا لے کر گاڑی پر چڑھ کر جھنڈا لہراتے ہوئے بشرٰی بی بی کو ویڈیو بھیجی تاکہ اگلی ٹکٹ پکی ہوجائے ،ایک کفن پہن کر انقلاب میں آگئے ، میں نے ایسا خوبصورت کفن پوش انقلاب نہیں دیکھا کہ پوری تیاری اور میک اپ کے ساتھ آپ انقلاب لینے نکل جائیں۔تحریک فتنا فساد کے جنرل سیکٹری کل ناکام رپورٹر بننے کی کوشش کر رہے تھے جن کو ٹھیک سے ایک کلپ بھی نہیں بنانا آتا۔ کہہ رہے تھے ہمیں باہر نکلنے نہیں دیا گیا جبکہ ان کے پورے کلپ میں کہیں کچھ نظر نہیں آرہا تھا۔

پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا بھی "وڑ”گیا

عمران خان کی جانب سے "فائنل کال” پنجاب میں "مس کال” بن گئی

پی ٹی آئی احتجاج،خیبر پختونخوا سے 12 سو سے زائد چھوٹی بڑی گاڑیاں،شرکا کی تعداد

پی ٹی آئی احتجاج،قیادت بشریٰ بی بی نے سنبھال لی،کینٹینر پر چڑھ گئیں

پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ تو آ گئیں، علیمہ خان منظر سے غائب

اسلام آباد، مظاہرین پتھراؤ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی

24 نومبردن ختم،لاہورسے نہ قافلہ نکلا نہ کوئی بڑا مظاہرہ

سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والوں کو سزا مل جاتی تو نومئی نہ ہوتا، مبشرلقمان

بشریٰ کو خون چاہیے،مولانا کو 3 میسج کس نے بھجوائے؟

بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان

خود گرفتاریاں دے رہے،پی ٹی آئی قیادت کہیں نظر نہیں آرہی،مصدق ملک

گاڑیوں میں بیٹھیں،تیز چلیں، خان کو لئے بغیر واپس نہیں آنا، بشریٰ بی بی کا شرکا سے خطاب

Shares: