قومی اسمبلی کے رکن شیر افضل مروت نے الزام عائد کیا ہے کہ علیمہ خان خود اسٹیبلشمنٹ کی ٹاؤٹ ہیں اور ہر جگہ دندناتی پھرتی ہیں، لیکن کبھی گرفتار نہیں ہوئیں۔
ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ علیمہ خان نے آج گالم گلوچ کی، ان کا پارٹی میں کیا کام ہے، وہ فتوے بانٹ رہی ہیں، میرا اتنا بڑا دل نہیں کہ یہ سب درگزر کردوں۔ان کا کہنا تھا کہ گالم گلوچ کا حق کسی کو نہیں، کوئی بیان دیتا ہے اور واپس لیتا ہے تو بھی جواب دوں گا۔شیر افضل مروت کے مطابق علیمہ خان نے ایک سال میں پارٹی پر ٹیک اوور کرلیا ہے۔
اس سے قبل تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے ہنگامی اجلاس میں شیر افضل مروت کی پارٹی میں واپسی کے حوالے سے مشاورت کی گئی، جس میں پارٹی اراکین کی اکثریت نے ان کے حق میں رائے دی۔ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت پارلیمانی پارٹی کے بلانے پر اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران متعدد اراکین نے موقف اختیار کیا کہ شیر افضل مروت کو بھی سنا جانا چاہیے۔ اس موقع پر اسد قیصر، شہریار آفریدی اور نثار جٹ نے ان کی واپسی کی حمایت کی۔
پی ٹی آئی اجلاس، شیر افضل مروت کی واپسی پر مشاورت
تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے گئے، الرٹ جاری