اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو آئندہ سماعت تک علیمہ خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے علیمہ خان کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتےہوئے جواب طلب کرلیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے ایف آئی اے نوٹسز کے خلاف علیمہ خان کی 2 درخواستوں پر سماعت کی، علیمہ خان کی جانب سے وکیل شیرازرانجھا ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے ایف آئی اے کو آئندہ سماعت تک علیمہ خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا اور کیس کی مزید سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ، سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئیں،عمران خان کی بہن علیمہ خان نے ایف آئی اے نوٹسز کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا، علیمہ خان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواستوں میں ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے، آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے،ایف آئی اے سائبر کرائم اور انسداد دہشتگری ونگ کی طرف سے جاری نوٹسز معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے،درخواست میں کہا گیا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم اور انسداد دہشتگری ونگ کی طرف سے الگ الگ نوٹسز جاری کئے گئے، دو فرروی کو جاری کئے گئے نوٹسز معطل کرکے متعلقہ ریکارڈ طلب کیا جائے، عدالت فریقین کو انکوائری سے متعلق شواہد بھی پیش کرنے کا حکم دے،بتایا جائے کہ کن الزامات اور شواہد کے تحت نوٹسز جاری کئے گئے تاکہ درخواست گزار کو قانونی دفاع کا حق مل سکے،
قبل ازیں علیمہ خان نے درخواست دائر کرنے کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کروالی ہے،علیمہ خانم وکیل شیراز احمد رانجھا کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچی ہیں،ایف آئی اے سائبر کرائم اور انسداد دہشت گردی ونگ نے علیمہ خان کو طلبی کے نوٹس بھیجے تھے، علیمہ خان سائبر کرائم میں پیش نہیں ہوئی تھیں، گزشتہ شب علیمہ خان لاہور میں تھیں اور تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کی انتخابی مہم چلا رہی تھیں،
واضح رہے کہ وزرات داخلہ کی شکایت پر علیمہ خان کو نوٹس جاری کیا گیا ہے، علیمہ خان کو چھ فروی کو سی ٹی ڈبلیو میں طلب کیا گیا ہے،علیمہ خان پر ریاست کے خلاف نفرت انگریز تقاریر کرنے کا الزام ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ریاست مخالف بیانیہ پھیلایا جارہا ہے۔ اداروں کو متنازع کرنےکا بھی الزام عائد کیا گیا ہے،علیمہ خان پر نوٹس انکوائری نمبر 4/24 کے لیے 160سی آر پی سی کے تحت جاری کیاگیا ہے،علیمہ خان کو تحقیقات کے لئے چھ فروری دن گیارہ بجے کاؤنٹر ٹیررزم ونگ ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے
جو مرضی کر لیں، لوگ نکل کر پی ٹی آئی کوووٹ دیں گے،عمران خان کا پیغام علیمہ کی زبانی
عمران خان پر لگی دفعات پر سزائے موت ہو سکتی ہے،علیمہ خان کا پھر بیان
جج کے پیچھے پولیس کھڑی ہوتی تا کہ جج کو ڈرایا جائے،علیمہ خان
جس کیس سے متعلق کوئی بات نہ کر سکیں اس پر کیا کہیں،علیمہ خان
شیر افضل مروت کی لاٹری نکل آئی، نواز کا دکھڑا،علیمہ کی پنکی سے چھیڑچھاڑ
پی ٹی آئی چیئرمین کیسا ہو، بشریٰ بی بی جیسا ہو،علیمہ باجی کا پارٹی پر قبضہ نامنظور ،نعرے لگ گئے