بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے آج بھی کسی کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی، جس کے بعد بانی کی بہنوں نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دے دیا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے علیمہ خان کو تحویل میں لے لیا جبکہ نورین نیازی کی طبیعت بگڑ گئی۔اڈیالہ جیل کے قریب گورکھپور ناکے پر دھرنے کے خلاف پولیس نے آپریشن شروع کیا اور خواتین پولیس اہلکاروں کو موقع پر بلالیا۔ پولیس نے وہاں موجود کارکنوں کو ہٹایا، جس دوران پی ٹی آئی رہنماؤں اور پولیس کے درمیان شدید تلخ کلامی دیکھنے میں آئی۔ کارروائی کے دوران 8 سے 10 کارکنوں کو گرفتار کرکے قیدی وین میں منتقل کردیا گیا۔

اس سے قبل پولیس نے علیمہ خان سے راستہ خالی کرنے کی درخواست کی تھی، تاہم انہوں نے دھرنا ختم کرنے سے صاف انکار کردیا۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ اب کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے اور دھرنا جاری رہے گا۔ پولیس نے شرکاء کو منتشر کرنے کے لیے سڑک پر پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا تھا

عالمی انٹرنیٹ خرابی، پی ٹی اے کا وضاحتی بیان جاری

ملک بھر میں بجلی مزید سستی ہونے کا امکان

انٹرنیٹ کی ناقص کارکردگی،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا شدید احتجاج

Shares: