عمران خان کی بہن علیمہ خان کو انسداد دہشت گردی ونگ ایف آئی اے نے بھی نوٹس جاری کر دیا
وزرات داخلہ کی شکایت پر علیمہ خان کو نوٹس جاری کیا گیا ہے، علیمہ خان کو چھ فروی کو سی ٹی ڈبلیو میں طلب کیا گیا ہے،علیمہ خان پر ریاست کے خلاف نفرت انگریز تقاریر کرنے کا الزام ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ریاست مخالف بیانیہ پھیلایا جارہا ہے۔ اداروں کو متنازع کرنےکا بھی الزام عائد کیا گیا ہے،علیمہ خان پر نوٹس انکوائری نمبر 4/24 کے لیے 160سی آر پی سی کے تحت جاری کیاگیا ہے،علیمہ خان کو تحقیقات کے لئے چھ فروری دن گیارہ بجے کاؤنٹر ٹیررزم ونگ ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے
قبل ازیں ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے عمران خان کی بہن علیمہ خان کو کل نوٹس جاری کرتےہوئے آج طلب کیا تھا،علیمہ خان کیخلاف فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے سائبر کرائم کے نتیجے میں انکوائری کا نوٹس جاری کیا گیا،علیمہ خان کیخلاف ریاست کی مدعیت میں انکوائری کا حکم دیا گیا،علیمہ خان کیخلاف انکوائری کا حکم دھمکیاں، معاشرے میں انتشار پھیلانے اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے نتیجے میں کیا گیا،ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس میں کہا گیا علیمہ خان 3 فروری 2024ء کو صبح گیارہ بجے ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر میں پیش ہو کر وضاحت پیش کریں ،عدم پیشی کی صورت میں یہ خیال کیا جائے گا کہ علیمہ خان کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کیلئے کچھ نہیں ہے
جو مرضی کر لیں، لوگ نکل کر پی ٹی آئی کوووٹ دیں گے،عمران خان کا پیغام علیمہ کی زبانی
عمران خان پر لگی دفعات پر سزائے موت ہو سکتی ہے،علیمہ خان کا پھر بیان
جج کے پیچھے پولیس کھڑی ہوتی تا کہ جج کو ڈرایا جائے،علیمہ خان
جس کیس سے متعلق کوئی بات نہ کر سکیں اس پر کیا کہیں،علیمہ خان
شیر افضل مروت کی لاٹری نکل آئی، نواز کا دکھڑا،علیمہ کی پنکی سے چھیڑچھاڑ
پی ٹی آئی چیئرمین کیسا ہو، بشریٰ بی بی جیسا ہو،علیمہ باجی کا پارٹی پر قبضہ نامنظور ،نعرے لگ گئے