نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں 6 تا 7 اگست شدید بارشوں کے باعث ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان کے ہنزہ، گھانچے اور شگر میں اچانک سیلابی صورت حال اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، جبکہ کشمیر کے علاقوں وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں بھی بارشوں کے باعث سیلاب کی صورت حال متوقع ہے۔این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے فوری پیشگی تیاری کریں اور ہنگامی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

شہریوں کو بھی حساس علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی تاکید کی گئی ہے تاکہ جان و مال کا نقصان روکا جا سکے۔این ڈی ایم اے کے ترجمان نے کہا کہ تیز بہاؤ کی صورت میں ندی نالوں، پلوں اور پانی میں ڈوبی ہوئی سڑکوں سے گزرنے سے اجتناب کریں، اور مقامی انتظامیہ فوری نکاسی آب کے لیے ضروری مشینری اور پمپس تیار رکھے۔”

وزیراعظم کا دفتری اوقات کی خلاف ورزی پر سخت نوٹس

حب کینال کام مکمل، 22 سال بعد اضافی پانی ملے گا: مرتضیٰ وہاب

اسلام آباد میں باجوں کی فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد

Shares: