بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں ہیں کیا؟ عدالت کا استفسار

islamabad highcourt

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید پر ایک ہی الزام میں اسلام آباد و دیگر شہروں میں درج مقدمات کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،

کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی،شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرازق، سردار شہباز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،جسٹس طارق جہانگیری نے استفسار کیا پولیس سے رپورٹ مانگی تھی، وہ آگئی ہے کیا؟سٹیٹ کونسل نے کہاکہ جی رپورٹ آ گئی ہے اور عدالت میں جمع کرا دی ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ یہ بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں ہیں کیا؟عدالتی ہدایت پر سٹیٹ کونسل نے تھانہ موچکو میں درج ایف آئی آر پڑھی،عدالت نے استفسار کیا کہ اس میں مدعی کون ہے، ایف آئی آر میں بلورانی اور دیگر الفاظ نہیں ہیں،یہ کس نے رپورٹ لکھی، سکرپٹ ہے کیا؟ ایف آئی آر میں لکھا ہے بلاول بھٹو کے خلاف غلیظ اور غلط الفاظ بولے،

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ جو الفاظ رپورٹ میں بتائے وہ ایف آئی آر میں نہیں، بیان یہاں دیامقدمہ کراچی میں کیسے؟ یہ وقوعہ ہی اسلام آباد میں ہوا ہے،آئی جی سندھ اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے کہاں سے یہ الفاظ لئے؟ تفتیشی صاحب بتائیں یہ بلو رانی والے الفاظ کہاں ہیں؟تفتیشی افسر نے عدالت کو جواب میں کہا کہ یو ایس بی ہے، وہ پیش کریں گے،

وکیل نے عدالت میں کہاکہ بلاول ملک کی سب سے بڑی جماعت کے سربراہ اور وزیر خارجہ رہے ہیں،جسٹس طارق جہانگیری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ بے نظیر بھٹو راولپنڈی میں شہید ہوئیں، کراچی میں مقدمہ ہوگا کیا؟پشاور واقعے کا مقدمہ کراچی میں ہو سکتا ہے کیا؟سماعت کے دوران وکیل مدعی مقدمہ نے مختلف قوانین کا حوالہ دیا، جسٹس طارق جہانگیری نے کہا کہ کوئی واقعہ اسلام آباد میں ہوا اور مقدمہ دوسری جگہ ہوا اس سے متعلق بتائیں،وکیل مدعی نے کہاکہ اسلام آباد میں مقدمہ درج نہیں ہوا، صرف کراچی میں درج ہوا ہے ،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے اسلام آباد میں درخواست دی جو مقدمہ درج نہیں ہوا؟ایف آئی آر میں لکھا ہے غلیظ اور گھٹیا الفاظ بولے ، رپورٹ میں بتا رہے بلورانی کہا، یہ بتائیں 161کی رپورٹ آئی کسی کی؟ دوسری جگہ درج مقدمہ بھی متعلقہ پولیس سٹیشن کو منتقل کرنا پڑتا ہے،ثابت کریں غیراخلاقی کیا ہے، ایف آئی آر اور 161کی رپورٹ بتائیں،سٹیٹ کونسل نے کہاکہ کرچی میں مختلف گواہان موجود ہیں جنہوں نے دیکھا۔

عدالت نے کہاکہ وقوعہ تو اسلام آباد کا ہے، رپورٹ میں جو لکھا وہ مقدمہ میں نہیں،پولیس رولز کہتے ہیں غلطی سے مقدمہ ہو گیا ہے تو متعلقہ پولیس سٹیشن کو بھجوا دیں،وکیل شکیل عباسی نے کہاکہ جی ایسا ہی ہے ہم معاملہ دیکھتے ہیں ، کچھ وقت دیا جائے،وکیل صفائی نے کہاکہ شیخ رشید پولیس کسٹڈی میں تھے اور آبپارہ پولیس کی تحویل میں پولی کلینک ہسپتال گئے،کہتے ہیں وہاں میڈیا سے کسی سوال پر کچھ کہا ہو گا، یہ حدود نہیں ہے، مقدمہ بنتا ہی نہیں ہے،عدالت نے کہاکہ فیصلہ محفوظ کرتے ہیں، فریقین میں کوئی کمنٹس دینا چاہے تو ایک ہفتہ میں دے دیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

واضح رہے کہ سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا،شیخ رشید کے خلاف کراچی کے تھانہ موچکومیں مقدمہ درج کیا گیا ،درج مقدمہ میں دھمکیاں دینے،امن وامان کی صورتحال خراب کرنے اورخونریزی پھیلانے کی سازش سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، ایف آئی آر میں دفعہ 506، 504، 500 اور 153 شامل کی گئی ہے مقدمہ ، پیپلز پارٹی ، پی ایس 112 کے سنئیر نائب صدر خدا بخش کی مدعیت میں درج کیا گیا،درج ایف آئی آر میں کہا گیا کہ گزشتہ روز میں دیگر ساتھیوں کے ساتھ اپنے دفتر میں بیٹھا ہوا تھا،سوشل میڈیا پر دیکھا کہ شیخ رشید نے پولی کلینک میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما کے لیے غلیظ زمان استعمال کی بلاول بھٹو کے لیئے غیر اخلاقی الفاظ استعمال کیے شیخ رشید کا بیان سن کر پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں اشتعال پھیل گیا، لوگوں کی بڑی تعداد سڑک پر نکل آئی،میں نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مشتعل افراد کو بڑی مشکل سے روکا، جان بوجھ کر امن و امان خراب کرنے ، تصادم اور خونریزی اور اشتعال پھیلانے کے لیئے سازش کی گئی،

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا

 15 کلو ہیروئن نہیں ڈالی گئی

شیخ رشید کے گھر بچے موجود تھے؟ ترجمان اسلام آباد پولیس کا ردعمل

ہ شیخ رشید 73 سال کے ہیں کئی بیماریوں میں مبتلا 

 پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی

مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

مذہبی رہنماوں کا ردعمل

طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا

Comments are closed.