پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہوں یا کوئی بھی ہوں گواہی کے لئے بلایا گیا تو حق کی گواہی دونگا، جو دیکھا ہے جو میرے سامنے واقعات پیش آئے سب بتانے کے لئے تیار ہوں۔ سابق وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ علی امین بھی اس وقت کابینہ کا حصے تھے ان کو بھی گواہی دینی چاہے، خیبرپختونخوا میرا صوبہ اور علاقہ ہے کوئی مائی کا لال مجھ کو نہیں روک سکتا۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ علی امین بڑکیاں مارتے رہتے ہیں ، قانون کے مطابق مقابلہ کیا۔ نوشہرہ میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اعلیٰ خیبرپخٹونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ہوں یا کوئی بھی ہوں، گواہی کے لیے بلایا گیا تو حق کی گواہی دوں گا، جو دیکھا ہے، جو میرے سامنے واقعات پیش آئے ہیں، سب بتانے کے لیے تیار ہوں۔
پرویز خٹک نے کہا کہ میں علی امین گنڈا پور کو اور علی امین مجھے بہت اچھی طرح جانتے ہیں، نہ ہی میں نے کبھی جھوٹ بولا نہ ہی جھوٹ بولوں گا، کچھ لوگ ہیں جو سچ برداشت نہیں کر سکتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور بھڑکیں مارتے رہتے ہیں، علی امین بھی اس وقت کابینہ کا حصہ تھے ان کو بھی گواہی دینی چاہیئے۔پرویز خٹک نے بتایا کہ میں اللہ تعالی کی ذات کے علاوہ کسی سے نہ پہلے ڈرا ہوں نہ اب ڈرتا ہوں، نیب کے نوٹس ملتے آئے ہیں، قانون کے مطابق مقابلہ کیا ہے، خیبرپختونخوا میرا صوبہ اور علاقہ ہے کوئی مائی کا لال مجھ کو نہیں روک سکتا۔سابق وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا مجھ پر کسی کا احسان نہیں تو احسان فراموش کیسے ہو سکتا ہوں، 2013 میں اپنی محنت سے کم ممبران پر حکومت بنائی، کسی نے احسان کرکے وزیراعلیٰ نہیں بنایا۔
علی امین بھی اس وقت کابینہ کا حصہ تھے ان کو بھی گواہی دینی چاہیئے۔ پرویز خٹک
