ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں جاری کیے گئے وارنٹ گرفتاری کو برقرار رکھا ہے۔
یہ کیس جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کی عدالت میں زیر سماعت تھا۔ وکیل صفائی نے عدالت میں یہ موقف اختیار کیا کہ علی امین گنڈاپور پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت پر ہیں اور ان کی حاضری ضروری نہیں، لہٰذا عدالت کو پہلے ان کی بریت کی درخواست سننی چاہیے۔تاہم، عدالت نے وکیل صفائی کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 26 اپریل 2025 تک ملتوی کر دی۔
علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بھارہ کہو اسلام آباد میں شراب اور غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج ہے۔