پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کل پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی بنی ہے، آج ہمارے تمام ارکان شرکت کریں گے-

باغی ٹی وی: اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کوئی بھی عوام کے خلاف نہیں جا سکتا، سیاست میں کوئی چیز فائنل نہیں ہوتی، علی امین گنڈا پورکے بیان پر معافی کی ضرورت نہیں، الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کیا یہ اچھی بات نہیں ہے۔

انہوں نے پارلیمنٹ احاطہ سے گرفتار ممبران کے معاملے پر کہا ہے کہ معاملہ اسپیکرقومی اسمبلی کے سامنے اٹھاؤں گا، کوشش کریں گے تناؤکم ہو، سختیاں کم ہوں اور حالات بہتری کی طرف جائیں جبکہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کاکوئی امکان نہیں ہے،ہمارے ایم این اے سعد اللہ بلوچ کوگھرسےاٹھایاگیا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی کے گرفتار 10 اراکین اسمبلی کو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی طرف سے پروڈکشن آرڈرز جاری ہونے پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کے زیر حراست اراکین نے اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں ان سے ملاقات کی اور ان کے سامنے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

Shares: