پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلا ونگ نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
باغی ٹی وی: وزیراعلی کے وکیل عالم خان ادینزئی ایڈوکیٹ نے بتایا کہ وزیراعلی کی بازیابی کے لئے درخواست تیار کرلی ہے، ہائیکورٹ عملہ آجائے تو درخواست دائر کریں گے، ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے کہا کہ رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ سے رابطہ ہوا ہے، چیف جسٹس سے آج درخواست پر سماعت کی استدعا کی ہے، امید ہے چیف جسٹس آج خصوصی بنچ تشکیل دیں گے۔
عالم خان ادینزئی ایڈوکیٹ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور صوبے کا وزیراعلی ہے، صوبے کے چیف ایگزیکٹیو کی گرفتاری سے وفاق کیا پیغام دینا چاہتی ہے-
جب تک کپتان حکم نہیں دیتے احتجاج جاری رہے گا،شیخ وقاص اکرم
دوسری جانب وزیراعلیٰ کی گمشدگی سےمتعلق اجلاس کے لیے ایڈووکیٹ جنرل کو اسپیکر ہاؤس طلب کیا گیا ہے اجلاس میں پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اور قانونی ماہرین کو بھی طلب کیا گیا ہے اور اجلاس میں وزیراعلیٰ کی گمشدگی سے متعلق قانونی کارروائی پرمشاورت ہوگی۔
ادھر علی امین گنڈا کی گرفتاری سے متعلق محسن نقوی کا کہنا تھا وزیراعلیٰ کے پی ہماری حراست میں نہیں ہیں، علی امین کسی اور ادارے کی حراست میں بھی نہیں ہیں، علی امین کے پی ہاؤس میں موجود نہیں، وہاں سے بھاگ گئے تھے، علی امین گنڈا پور خود بھاگے ہیں، ہم نے 2،3 چھاپے مارے تھے، شک تھا کہ وہ موجود ہوں گے لیکن وہ وہاں نہیں تھے، علم نہیں کہ علی امین کے پی پہنچ گئے یا نہیں، کے پی ہاؤس سے علی امین کے بھاگنے کی فوٹیج موجود ہے۔