وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی نااہلی کے لیے درخواست دائر

gandapur

وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی

درخواست ایڈوکیٹ عزیز الدین کاکا خیل کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی، آرٹیکل 62 کے تحت نااہل کیا جائے، علی امین گنڈا پور نے جلسوں کے لیے سرکاری وسائل استعمال کیا ،وزیر اعلی کے منصب پر فائز سرکاری وسائل سیاسی مقاصد کے کے لیے استعمال نہیں کیے جا سکتےعلی امین گنڈا پور نے لشکر کے ساتھ وفاقی حکومت پر چڑھائی کی،جو تشویش ناک ہےدرخواست میں وزیر اعلی کو کام سے روکنے کے لیے حکم امتناع کی استدعا بھی کی گئی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیر اعلی کے ذاتی اکاؤنٹ سے سرکاری وسائل کے استعمال کی ریکوری کی جائے، گنڈاپور وفاق کیخلاف عوام کو اُکسا رہے ہیں، وہ ریاست کو ریاست کے ساتھ لڑوانا چاہتے ہیں، برطرفی کا حکم دیا جائے

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی تھی، خود قیادت کرتے آئے اور سرکاری وسائل کا استعمال کیا، خیبر پختونخوا کی پولیس کو بھی احتجاج میں استعمال کیا گیا، گنڈا پور اسلام آباد آ کر روپوش ہو گئے اور پھر پی ٹی آئی لاپتہ ہونے کا الزام عائد کرتی رہی تا ہم گنڈا پور اگلے دن اسمبلی اجلاس جا پہنچے.

پی ٹی آئی والے اب گنڈاپور کو کیوں گالیاں دے رہے؟عظمیٰ بخاری

علی امین گنڈاپور کی کے پی کے خزانے کی چوری کی آڈیو سامنے آ گئی

علی امین گنڈاپور نے گمشدگی کا ڈراما رچایا، وفاقی وزیر اطلاعات

علی امین گنڈا پور منظر عام پرآ گئے،خیبر پختونخوا اسمبلی میں خطاب، حکومت پر تنقید

گنڈا پورکے خیبر پختونخوا ہاؤس سے غائب ہونے کے حقائق منظر عام پر

Comments are closed.