پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے 14 دسمبر کو ویلنٹائن ڈے منانے کا اعلان کیا ہے۔

باغی ٹی وی : پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گنڈا پور نے کہا کہ دنیا الگ طریقہ سے ویلنٹائن ڈے مناتی ہے لیکن ہم الگ طریقہ سے منائیں گے دنیامیں دوبندے مل کریہ دن مناتے ہیں لیکن ہم پورے صوبہ کی عوام سے مل کرانھیں ہیلتھ انشورنس کی سہولت دیتے ہوئے ویلنٹائن ڈے منائیں گے۔

علی امین کا کہنا تھا کہ پشاور میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ ہمارے آنے سے پہلےامن وامان کی صورتحال خراب تھی، بقایاجات کا انبار کھڑا ہوگیا تھا،ہم نے ریونیو میں 49 فیصد اضافہ کیا، ریونیو میں49 فیصد اضافےکا مطلب ہےکہ گورننس اچھی ہے، صحت کارڈ بند تھا، 20 ارب روپے کے بقایاجات تھے لیکن ہم نےصحت کارڈ دوبارہ شروع کیا۔

افغانستان کی وجہ سے خیبرپختونخوا متاثر ہورہا ہے،علی امین گنڈاپور

انہوں نے کہا کہ 150 ارب روپے کا سرپلس بجٹ دیاہے، کرپشن میں ایسا کہاں ہوتا ہے؟ 67 فیصد مریضوں کا علاج سرکاری اسپتالوں میں ہوا جس کا مطلب صحت کا نظام بہترہوا نگراں حکومت میں ادویات کی خریداری 12 ارب روپے تھی، کم کرکے 5 ارب پر لائے اور انکوائری کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی۔

ایک شناختی کارڈ پر سہ فریقی سیریز کےلیے 10 ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں،قیمت کتنی؟

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھاکہ اپنی ٹرانسمیشن لائن شروع کردی، 600 میگاواٹ بجلی دیں گے، ٹرانسمیشن لائن کا 150 ارب روپے کا منصوبہ ہے، ایک سال میں 8 لاکھ کنال بنجرزمین کو سیراب کیا، 40 ارب روپے کی لاگت سے سولر اسکیم شروع کی۔

ٹھٹھہ:سندھ، صوفیوں کی سرزمین، امن و محبت کا گہوارہ ہے.جاوید صبغت اللہ مہر

Shares: