علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم
اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
باغی ٹی وی: پیر کو اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف غیرقانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی،سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی،مقدمے کے تفتیشی افسر عدالت میں پیش نہیں ہوئے، علی امین گنڈا پور کے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ بھی عدالت پیش نہیں ہوئے۔
جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہ ملزم پیش ہوا اور نہ ہی وکیل، عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر ایس ایس پی آپریشنز کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے کیس کی سماعت 21 جنوری تک ملتوی کردی۔
عامر خان کے بیٹے جنید خان بچپن میں کونسی بیماری میں مبتلا تھے؟
ووٹ لوگ ایک امیدوار کو دیتے ہیں، بکسی سے کچھ اور نکلتا ہے،مولانا فضل الرحمان