جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور خود فارم 47 کے وزیر اعلیٰ ہیں جو چند مہینوں کے مہمان ہیں۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن سے متعلق بیان پر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو فارم 47 کا بینفشری کہنے والے گنڈاپور بتائیں وہ کس کے این او سی پر خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ بنے؟
حافظ حمد اللہ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پورا صوبہ خیبرپختونخوا جل رہا ہے، خیبر پختونخوا کے عوام امن کے لیے ترس رہے ہیں، لیکن وزیراعلی لاؤ لشکر سمیت پنجاب فتح کرنے نکلے ہیں اور لاہور میں بڑھکیں مار رہے ہیں علی امین گنڈاپور خود تین میں ہیں نہ تیرہ میں، ان کی حکومت دولت اور طاقت کے بل پر کھڑی ہے،8 فروری کے انتخابات میں علی امین کو ووٹ سے نہیں بلکہ نوٹ سے جتوایا گیا،پی ٹی آئی کے اندر سے بھی خیبرپختونخوا کی حکومت کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں، آئے روز خیبرپختونخوا کے عوام اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھا رہے ہیں۔
5 اگست کوئی ڈیڈ لائن نہیں بلکہ وہ دن تحریک کے عروج کا ہوگا،علی امین
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ باجوڑ جانے کے بجائے لاہور میں سیر سپاٹا کر رہے جو انتہائی شرمناک ہے، وزیر اعلیٰ اپنے سابق وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کے اعتراف کے مطابق جعلی مینڈیٹ پر براجمان ہیں صوبائی حکومت سر تا پاؤں کرپشن میں ڈوبی ہے، صوبائی خزانہ سے لاہور کا ٹور کرنے والوں سے پائی پائی کا حساب لیا جائے گا مولانا فضل الرحمٰن کے حقیقت پر مبنی بیان نے وزیر اعلیٰ کی ڈرامہ بازی پر پانی پھیر دیا۔
90 روزہ تحریک لگتاہے وزیراعلیٰ نے اپنی نوکری کیلئے وقت مانگا ہے،عظمی بخاری