اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے درست احتجاج کا طریقہ اپنا ہی لیا۔
باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ مہذب معاشروں میں احتجاج پر امن ہی ہوتا ہے اور کام بھی چلتا رہتا ہے، زندگی مفلوج نہیں ہوتی، علی امین گنڈا پور نے درست احتجاج کا طریقہ اپنا ہی لیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے کی جانب سے 10 ماہ میں پہلی مرتبہ احتجاج کا درست انداز اپنانا قابل تحسین ہے، کاش وہ 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی چڑھائی اور جلاؤ گھیراو کرنے کے بجائے ایسے ہی ” اوو اوو “ کر کے احتجاج کرلیتے قوم جانتی ہے کہ انتشار، فساد، جلاؤ گھیراؤ آپ کا وطیرہ ہے۔
روس کا آذربائیجان طیارہ حادثے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورنے پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آبادی بڑھ گئی ہے لیکن صوبوں کی تعداد نہیں بڑھائی جا رہی، یہاں لوگ اپنی بادشاہت قائم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں،ہمیں اللہ کو جواب دینا ہے، یہ سوچ پیدا کرنی ہوگی، ہم نے کشکول کو توڑنا ہے جس کے لیے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اداروں کو با اختیار کرنا ہے، خیبرپختونخوا پہلا صوبہ ہے جہاں اداروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے اور 30 ارب روپے قرضہ اتارنے کیلئے فنڈ مختص کیے گئے ہیں علی امین گنڈاپور نے نرسنگ اور میڈیکل کالج قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا اس سال یونیورسٹی آف پشاور کو 50 کروڑ روپے دینا میرا کام ہے، اگر میں نے پیسے نہیں دیئے تو میرے خلاف ”اووو“ کر کے احتجاج کریں۔
نئے مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے پیش کیا جائے گا