علی امین ووٹ کی بولی لگانے لگ گئے

کوٹلی آذاد کشمیرمیں وفاقی وزیرامورکشمیرعلی امین گنڈا پوری نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ووٹ‌ کی لیڈ پرایک کروڑ کا پیکج دیں گے، آزاد کشمیرمیں ہماری حکومت بنتی ہے تو 500 ارب روپے کا پیکج دیں گے، وفاقی وزیر کے وہاں ہونے سے کشمیر میں لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی ہے.
اسی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے کہا کہ ہم آزاد کشمیر کی الیکشن مہم شروع کرنے آئے تھے، مگر آپ نے جیت کا فیصلہ دے دیا ہے.
علی امین اورمراد سعید کے اس بیان کو لے کرمسلم لیگ ن یوتھ ونگ یورپ کے چئیرمین راجہ محمد خالد نے پی ٹی آئی کے وزرا پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزرا آزاد کشمیر کی الیکشن کمین میں بیہودہ اورگالیوں والی زبان استعمال کررہے ہیں، ایک ووٹ ایک کروڑََِِِکی بولی لگا کرانتخابی اصلاحآت کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کررہے ہیں، وفاقی وزرا کے خلاف کاروائی کی جائے، ان حلقے کے امیدواروں کو نا اہل کیا جائے، پاکستان میں گالیوں کے کلچر کو فروغ دینے والی جماعت پی ٹی آئی کشمیر کی پرامن فضا کو آلودہ کررہی ہے، کشمیر کا سودا کرنے والی جماعت جس راستے پر چل رہی ہے اس کے آگے راجہ فاروق حیدر جرات کے ساتھ ان کا مقابلہ کررہے ہیں، کشمیرکی عوام اپنی ووٹ کی پرچی سے ان کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیں گے.

Comments are closed.