پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔

اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ارکان اسمبلی کو پشاور میں رہنے کی ہدایت دی۔ذرائع کے مطابق علی امین نے کہا کہ گورنر غلط بیانی کر رہے ہیں کہ استعفیٰ نہیں ملا، استعفیٰ گورنر ہاؤس میں جمع کرایا گیا ہے اور اس کا ریکارڈ بھی موجود ہے۔اجلاس میں نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ علی امین میرے بڑے ہیں اور میں ان سے رہنمائی لوں گا۔ادھر وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد علی امین گنڈاپور ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئے۔ روانگی سے قبل انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے اسٹاف سے مصافحہ کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

گزشتہ روز علی امین گنڈاپور نے واضح کیا تھا کہ وہ وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ دے چکے ہیں اور اب اگر بانی پی ٹی آئی بھی کہیں گے تو وہ اپنا فیصلہ واپس نہیں لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وہ عام ورکر کی طرح پارٹی کے ساتھ کام کریں گے، جبکہ مخالفین کو چیلنج دیا کہ سیاسی کوشش کرکے دیکھ لیں، خیبر پختونخوا حکومت نہیں گرائی جا سکتی۔

امریکہ میں بارودی مواد بنانے والے پلانٹ میں دھماکا، متعدد ہلاک و لاپتہ

ٹرمپ کے دورہ اسرائیل کے لیے سیکیورٹی پلان ، سڑکیں بند ، پابندیاں عائد

اگر دہشت گرد افغانستان سے آئے تو اُن کے پیچھے جائیں گے،خواجہ آصف

ٹرمپ کو بڑا جھٹکا،شکاگو میں نیشنل گارڈز کی تعیناتی معطل

Shares: